Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اگر کراچی کے لوگوں کو انکے حق سے محروم رکھا گیا تو ایم کیوایم ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا کامیاب دھرنا دے گی۔ ڈاکٹر فارق ستار


اگر کراچی کے لوگوں کو انکے حق سے محروم رکھا گیا تو ایم کیوایم ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا کامیاب دھرنا دے گی۔ ڈاکٹر فارق ستار
 Posted on: 1/5/2016 1
اگر کراچی کے لوگوں کو انکے حق سے محروم رکھا گیا تو ایم کیوایم ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا کامیاب دھرنا دے گی۔ ڈاکٹر فارق ستار
طلبا و طالبات اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز اور شہر کراچی کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
جامعہ این ای ڈی سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہء نے ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی ۔۔۔5جنوری2016ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ذیلی سماجی ادارے اکیڈمک اینڈ سوشل سرکل اور اے پی ایم ایس او جامعہ این ای ڈی یونٹ کے اشتراک سے جامعہ این ای ڈی میں تین روزہ کتب میلے کا انعقاد کیا گیا جس کے افتتاح کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کا حسن اور حقیقی جمہوریت ہے مگر اس نظام کو ناکام کرنے کی سازش کے تحت اس نظام کو بے اختیار کیا جا رہا ہے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر کراچی کے لوگوں کو انکے حق سے محروم رکھا گیا تو ایم کیو ایم کراچی کے شہریوں کو انکے حقو ق دلوانے کے لئے ملک کی تاریخ کا سب بڑا کامیاب دھرنا دیں گی۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ جامعہ این ای ڈی سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہء نے ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔طلبا و طالبات اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز اور شہر کراچی کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔کتب میلے کے افتتاح کے موقع پر اے پی ایم ایس او کے وائس چیئرمین علی مصطفی ،جوائنٹ سیکریٹری آصف احمد،نشرواشاعت سیکریٹری حسیب قریشی سمیت طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجودتھی۔کتب میلے میں بڑی تعداد میں اسٹالز لگائے گئے ،جن میں طلبا و طالبات کی دلچسپی کیلئے انجینئرنگ، گھریلومعاشیات ،طنزومزاح،ادب ،معلومات عامہ اور دیگر تدریسی کتب کے علاوہ انجینئرنگ کے آلات اور کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹالز بھی لگائے تھے۔

10/1/2024 9:19:17 PM