Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین دنیا کی موجودہ صورتحال پر کافی فکرمند ہیں کہ کہیں کچھ ناعاقبت اندیش عوام کے درمیان ایسی فرقہ وارانہ آگ نہ بھڑکا دیں جس کی لپٹ میں پورا ملک آجائے، عبدالحسیب


جناب الطاف حسین دنیا کی موجودہ صورتحال پر کافی فکرمند ہیں کہ کہیں کچھ ناعاقبت اندیش عوام کے درمیان ایسی فرقہ وارانہ آگ نہ بھڑکا دیں جس کی لپٹ میں پورا ملک آجائے، عبدالحسیب
 Posted on: 1/4/2016 1
جناب الطاف حسین دنیا کی موجودہ صورتحال پر کافی فکرمند ہیں کہ کہیں کچھ ناعاقبت اندیش عوام کے درمیان ایسی فرقہ وارانہ آگ نہ بھڑکا دیں جس کی لپٹ میں پورا ملک آجائے، عبدالحسیب 
فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے ایم کیو ایم گاہے بگاہے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتی رہی ہے، عبدالحسیب
آپ سب پاکستان کے خیر خواں ہیں اور امت مسلمہ کے درمیان امن و سلامتی اور اتحاد کے چاہتے ہیں اور یہی جناب الطاف حسین چاہتے ہیں
رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب نے انتہائی قلیل وقت میں ایم کیو ایم کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت پر علمائے کرام کا شکریہ ادا 
کراچی ۔۔۔ 04؍ جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کی انتہائی قلیل وقت میں ایم کیو ایم کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے اس اجلاس میں شرکت کرنے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب پاکستان کے خیر خواں ہیں اور امت مسلمہ کے درمیان امن و سلامتی اور اتحاد چاہتے ہیں اور یہی جناب الطاف حسین چاہتے ہیں اور وہ اس وقت دنیا کی موجودہ صورتحال پر کافی فکرمند ہیں کہ کہیں کچھ ناعاقبت اندیش ملک میں فرقہ وارانہ آگ نہ بھڑکا دیں جس کی لپٹ میں پورا ملک آجائے۔ انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد پیدا کرنے کے لئے جناب الطاف حسین کی بیش بہا خدمات ہیں اور جناب الطاف حسین نے ہمیشہ یہی درس دیا ہے کہ اپنا مسلک چھوڑو نہیں اور کسی اور چھیڑو نہیں اور اسی پر عمل پیرا ہوکر امن و بھائی چارے کی فضاء قائم کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے متحدہ قومی موومنٹ 80ء کی دہائی سے گاہے بگاہے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عوام الناس کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتی رہی ہے تاکہ مسلم دشمن عناصر کو پیغام دیا جاسکے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ نفرت کی آگ بھڑکائی نہیں جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے واضح فرما دیا ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو گے تو تفرقہ میں نہیں پڑو گے اور جناب الطاف حسین اسی احکام الٰہی کی بنیاد پر ملک میں ایسی فرقہ وارانہ ہم آہنگی چاہتے ہیں جو دنیا کے لئے ایک مثال ثابت ہوسکے۔ 

10/1/2024 9:16:32 PM