Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دنیا کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظر ایم کیوایم کے زیراہتمام پیر کی شام لال قلعہ گراؤنڈ میں اتحاد بین المسلمین کے عنوان سے علماء کرام، مشائخ عظام و جید مفکرین کا اہم اجلاس منعقد کیا جائے گا


دنیا کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظر ایم کیوایم کے زیراہتمام پیر کی شام لال قلعہ گراؤنڈ میں اتحاد بین المسلمین کے عنوان سے علماء کرام، مشائخ عظام و جید مفکرین کا اہم اجلاس منعقد کیا جائے گا
 Posted on: 1/3/2016 1
دنیا کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظر ایم کیوا یم کے زیر اہتمام پیر کی شام لال قلعہ گراؤنڈمیں اتحا د بین المسلمین کے عنوان سے علماء کرام ، مشائخ عظام و جید مفکرین کا اہم اجلاس منعقد کیا جائے گا
جناب الطاف حسین کی فوری ہدایت پرمختلف عقائد ، مسالک اور فقہوں سے تعلق رکھنے والے جید علماء و مشائخ سے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے
پیر کو ہونیوالے اجلاس سے جناب الطاف حسین ٹیلی فونک خطاب کرکے موجودہ صورتحال کی روشنی میں ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد و یگانگت کے قیام اور افراتفری کے خاتمے کے حوالے سے اہم نکات پر روشنی ڈالیں گے
کراچی ۔۔۔3جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام عالمی تناظر میں دنیا بھر بالخصوص خلیجی ممالک کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان پر اس کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے اتحاد بین المسلمین کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین کی فوری ہدایت پر پیر کی شام لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ملک بھر کے مختلف عقائد ، مسالک اور فقہوں سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام ، مشائخ عظام اور مذہبی اسکالرز کا اہم اجلاس منعقد کیا جائے گا۔اجلاس سے جناب الطاف حسین ٹیلی فونک خطاب کریں گے جس میں دنیا کی موجودہ صورتحال کی روشنی میں ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد و یگانگت کے قیام اور افراتفری کے خاتمے کے حوالے سے اہم نکات پر روشنی ڈالیں گے۔ اجلاس کے سلسلے میں فوری طور پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی،سی ای سی اور علماء کمیٹی کے ذمہ داران نے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیاہے۔

10/1/2024 9:16:11 PM