Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں عبدالرؤف صدیقی کی ضمانت میں 8 جنوری تک توسیع کر دی


انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں عبدالرؤف صدیقی کی ضمانت میں 8 جنوری تک توسیع کر دی
 Posted on: 1/2/2016 1
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں عبدالرؤف صدیقی کی ضمانت میں 8 جنوری تک توسیع کر دی
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 23 مقدمات میں رؤف صدیقی کی ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کر دی
متحدہ قومی موومنٹ پوری دنیا کی شاید واحد سیاسی جماعت ہے جس پر لاکھوں ایف آئی آر اور مقدمات قائم کئے گئے ہیں، عبدالرؤف صدیقی 
عمران خان کا اقبالی بیان موجود ہے کہ ان کے ہسپتال میں بین الاقوامی تحریکِ طالبان کے بڑے رہنماؤں کا علاج کیا گیا ہے، سابق صوبائی وزیرِ داخلہ و صنعت و تجارت رؤف صدیقی کی صحافیوں سے گفتگو
انصاف کا تقاضا ہے کہ تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دہشتگردوں کا علاج معالجہ کرانے کے مقدمات درج کئے جائیں،
سابق صوبائی وزیرِ داخلہ و صنعت و تجارت رؤف صدیقی کا تبصرہ
کراچی:۔۔۔2؍ جنوری 2016ء
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں سابق صوبائی وزیرِ داخلہ و صنعت و تجارت رؤف صدیقی کی ضمانت میں 8 جنوری تک توسیع کر دی جبکہ 23 مقدمات میں رؤف صدیقی کی ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔ اس موقع پر رؤف صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ایشیا بلکہ پوری دنیا کی شاید واحد سیاسی جماعت ہے جس پر لاکھوں ایف آئی آر اور مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پرتو گرفتار ملزم کے بیان پر چھوٹے موٹے دہشت گردوں کے علاج معالجے کاجھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اقبالی بیان دیا ہے کہ ان کے ہسپتال میں بین الاقوامی تحریکِ طالبان کے بڑے رہنماؤں کا علاج کیا گیا ہے اور ان رہنماؤں نے خط کے ذریعے عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دہشتگردوں کا علاج معالجہ کرانے کے مقدمات درج کئے جائیں لیکن نہ تو میڈیا میں نہ کسی ٹاک شو میں اس کا تذکرہ کیا جا رہا ہے ، حکومتیں بھی خاموش ہیں۔ عبدالرؤف صدیقی نے مذاقاً تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ڈومیسائل بہت مضبوط ہے کیا؟؟؟ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے خلاف دہشت گردوں کے علاج معالجے کے مقدمات درج ہونے کا منتظر ہوں۔ اس پر رؤف صدیقی نے مذاقاً شعری تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 
سچائی شہید ہوتے تو دیکھی ہے ہمیشہ
اب جھوٹ سرِ دارِ گلستان بھی تو دیکھوں
سابق صوبائی وزیرِ داخلہ و صنعت و تجارت رؤف صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری طاقت اور قوت میری سچائی ہے ۔ میں جھوٹ کے آگے ہرگز ہرگز سر نہیں جھکاؤں گا، اس میں چاہے میری جان چلی جائے۔خود پر قائم مقدمات پر شعری تبصرہ کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہا کہ 
باطل تھیں سب گواہیاں، جھوٹے تھے سارے کج کلاہ
میں جرمِ بے گناہی میں مجرم بنا دیا گیا
رؤف صدیقی نے کہا کہ یہ مقدمات مجھے تنگ کرنے اور پریشان کرنے کیلئے قائم کئے گئے ہیں۔ ایف آئی آر لکھنا ان کا پیشہ ہے جبکہ لکھنا لکھانا میرا شوق ہے ، اگرمیں نے لکھنا شروع کر دیا تو سب مشکل میں پڑ جائیں گے۔ مجھ پر قائم دہشت گردی کے مقدمات پر پوری دنیا کے اہلِ علم و دانش اور پاکستان میں سوچنے سمجھنے والے ہر شخص نے توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ مجھ پر قائم یہ مقدمات صرف جھوٹے اور بے بنیاد ہی نہیں بلکہ اس قدر مضحکہ خیز ہیں کہ پاکستان کے ہر گلی کوچوں میں ان مقدمات کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے۔ میں نے ڈاکٹر عاصم حسین کو معمولی سے معمولی کام کیلئے بھی آج تک فون نہیں کیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے بیان کی خودتردید کی ہے ۔ سپریم کورٹ کا یہ مشہور فیصلہ موجود ہے کہ کسی ملزم کے بیان پر کسی شخص پر مقدمہ قائم نہیں کیا جا سکتا اگر وہ اپنے بیان کی تردید کرے تو۔ اور سپریم کورٹ کے اس فیصلے میں رسالتِ مآب ﷺ کی حدیثِ مبارکہ بھی درج ہے کہ کسی ملزم کے بیان پر کسی شخص پر مقدمہ قائم نہیں ہو سکتا اگر وہ تردید کرے تو ۔عبدالرؤف صدیقی نے کہا کہ مجھ پر قائم یہ 24 مقدمات مختلف عدالتوں میں تقسیم کر دیے گئے ہیں، اب مجھے ہر ہر عدالت میں جانا ہوگا۔

10/1/2024 9:17:17 PM