ایم کیو ایم برطانیہ سلاؤ یونٹ کے ذمہ دار اشرف علی سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
لندن۔ 30دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم برطانیہ سلاؤ یونٹ کے کمیٹی ممبر اشرف علی کی بہن اور پھوپھی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے اشرف علی اور ان کے اہل خانہ سے دلی افسوس و رنج کااظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔