Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

معروف نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل کا قومی اسمبلی میں تلاوت کلا م پاک کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کی جانب سے پیش کردہ قرار دادمنظور ہونے پر مسرت کا اظہار


معروف نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل کا قومی اسمبلی میں تلاوت کلا م پاک کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کی جانب سے پیش کردہ قرار دادمنظور ہونے پر مسرت کا اظہار
 Posted on: 12/27/2015
معروف نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل کا قومی اسمبلی میں تلاوت کلا م پاک کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کی جانب سے پیش کردہ قرار دادمنظور ہونے پر مسرت کا اظہار
قومی اسمبلی میں تلاوت کے بعد نعت ؐ پڑھنے کی قرار داد کی منظوری کا اعزاز بھی ایم کیوایم کے حصہ میں آیا ہے ، معروف نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل 
خوبصورت بات یہ ہے کہ قرار داد کی منظور ی کیلئے مسلم اراکین نے تواپنے ہاتھ اٹھائے ہی لیکن غیر مسلم اراکین اسمبلی نے بھی 
اس قرار داد کی تائید کی، الحاج صدیق اسماعیل 
کراچی ۔۔۔27، دسمبر2015ء 
معروف نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل نے قومی اسمبلی میں تلاوت کلا م پاک کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کی جانب سے پیش کردہ قرار دادمنظور ہونے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اعزاز بھی ایم کیوایم کے حصے میں آیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد کی گئی پرنور محفل ذکر مصطفے ٰ ؐ میں شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ۔ الحاج صدیق اسماعیل نے جناب الطاف حسین کو مبارک محفل ﷺ کے انعقاد پر نذرانہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک اس محفل میں آنا، پڑھنا اور سننا اپنی بارگاہ میں قبول ومقبول فرمائے ۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے دنوں میں نے ایم کیوایم کے جتنے بھی قومی اسمبلی کے ممبران ہیں ان سے درخواست کی کہ قومی اسمبلی میں اجلاس سے پہلے تلاوت تو ہوتی ہے لیکن کبھی نعت پاک ؐنہیں پڑھی گئی ہے ۔ میں نے ایک تجویز پیش کی ایم کیوایم کے ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ میں یہ آواز بلند کریں کہ تلاوت کے بعد نعت پاک کو لازمی قرار دیاجائے ، الحمد اللہ ایم کیوایم کے جتنے ارکان قومی اسمبلی ہیں انہوں نے قرار داد پیش کی اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ اعزاز ایم کیوایم کے حصے میں آیا کہ جتنے ممبران قومی اسمبلی تھے ان سب نے اس قرار داد کی حمایت کی ۔ ایک اور بڑی خوبصورت بات یہ ہے کہ مسلم اراکین نے تواس قرار داد کی منظوری کیلئے اپنے ہاتھ اٹھائے ہی لیکن غیر مسلم اراکین اسمبلی نے بھی اس قرار داد کی تائید کی کہ نعت پاک ؐضرور ہونی چاہئے ۔ 

10/1/2024 7:27:18 PM