Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

30دسمبرکوبلدیاتی الیکشن میں حق پرست امیدواران کی کامیابی تحریکی جدوجہد میں ایک اہم سنگ میل ثابت گی ، رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب


تیس دسمبرکوبلدیاتی الیکشن میں حق پرست امیدواران کی کامیابی تحریکی جدوجہد میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی ، رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب
 Posted on: 12/25/2015
تیس دسمبرکوبلدیاتی الیکشن میں حق پرست امیدواران کی کامیابی تحریکی جدوجہد میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی ، رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب
سندھ کے دیگر شہری علاقوں کی طرح ٹنڈو الہ یار میں بھی حق پرست امیدواران کو تاریخ ساز کامیابی حاصل ہوگی، اقبال مقدم رکن رابطہ کمیٹی
ٹنڈو الہ یار زون کے یونٹ ذمہ داران اور حق پرست بلدیاتی امیدواران کے اجلاس سے خطاب 

ٹنڈوالہ یار۔۔۔25دسمبر2015
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب خان نے کہا ہے کہ 30دسمبرکو بلدیاتی الیکشن میں حق پرست امیدواران کی کامیابی تحریکی جدوجہد میں ایک اہم سنگ میل ثابت گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو الہ یار زون کے یونٹ ذمہ داران اور حق پرست بلدیاتی امیدواران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ رابطہ کمیٹی کے رکن اقبال مقدم ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی ، اراکین نبیل احمدخان، شیراز مسعود ، شفیق احمد ، قائم مقام زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ و اراکین زونل کمیٹی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کے نظریئے کا فروغ ہم تمام کا مشن و مقصد ہے۔حق پرستی کی تحریک میں ایک گلدستے کی مانند تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہو چکے ہیں۔ رکن رابطہ کمیٹی اقبال مقدم نے کہا کہ کسی بھی مقصد کی کامیابی کے لئے محنت اور جدوجہد کی ضرورت ہے اورحق پرست بلدیاتی امیدواران کی کامیابی کے لئے تمام ذمہ داران اور کارکنان مل کر جدوجہد کریں تو سندھ کے دیگر شہری علاقوں کی طرح ٹنڈو الہ یار میں بھی حق پرست امیدواران کو تاریخ ساز کامیابی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے حق پرست امیدواران کو کامیابی سے ہمکنار کروانا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈو الہ یار میں بھی میونسپل مسائل کا انبار موجود ہے اوران مسائل کے دیرپا حل کے لئے قائد تحریک الطاف حسین کا وژن انتہائی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی نے کہاکہ موجودہ حالات میں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم احسا س ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور عوام کے درمیان جائیں اور انہیں ووٹ کی طاقت سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اپنے ووٹ کی طاقت کا احساس نہ کیا تو اگلے پانچ سال مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

10/1/2024 7:24:01 PM