Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جشن عید میلا د النبی ﷺ کے موقع پر شہر سے برآمد ہونے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر ایم کیوایم کے تحت استقبالیہ کیمپوں کا انعقاد


جشن عید میلا د النبی ﷺ کے موقع پر شہر سے برآمد ہونے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر ایم کیوایم کے تحت استقبالیہ کیمپوں کا انعقاد
 Posted on: 12/24/2015
جشن عید میلا د النبی ﷺ کے موقع پر شہر سے برآمد ہونے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر ایم کیوایم کے تحت استقبالیہ کیمپوں کا انعقاد 
استقبالیہ کیمپوں سے جلوسوں کے شرکاء کا ستقبال کیا گیا اور ان میں شربت، ٹھنڈا پانی اور لنگر تقسیم کیا جاتا رہا
کراچی ۔۔۔24، دسمبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام جشن عید میلا د النبی ﷺ کے موقع پر شہر بھر سے نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر استقبالیہ کیمپوں کا انعقاد کیا گیا اورجلوسوں کے شرکاء میں شربت ،ٹھنڈا پانی اور لنگربھی تقسیم کیا گیا ۔ایم کیوایم کے تحت جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کیلئے شہر میں 6مقامات پر مرکزی استقبالیہ کیمپوں کا انعقاد کیا گیا تھا جو ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر کے زیراہتمام اللہ والی چورنگی ، رنچھوڑ لائن سیکٹر کے زیراہتمام دل پسند سوئٹس، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ایم کیوایم لائینز ایریا سیکٹر کے تحت نمائش چورنگی ، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر کے زیر اہتمام لیاقت آبا ڈاکخانہ ، ناظم آباد سیکٹر کے زیراہتمام ناظم آباد چورنگی فرح ٹاور اور چاندنی چوک اور فیڈرل بی ایریا سیکٹر کے تحت حسین آباد میں قائم کئے گئے تھے جبکہ شہر میں اس سلسلے میں نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر دیگرسینکڑوں استقبالیہ کیمپ بھی قائم کئے گئے تھے جہاں پر صبح سے لیکر رات تک جلوسوں کے شرکاء کا استقبال کیا جاتا رہا اور ان میں شربت ، ٹھنڈا پانی اور لنگر تقسیم کیاجاتا رہا ۔ استقبالیہ کیمپوں پر مشہور ثناء خواں حضرات کی نعتوں کی ریکارڈنگ کے علاوہ مختلف علمائے کرام کے سیرت طیبہ ﷺ پر خطبات کی ریکارڈنگ بھی چلائی جاتی رہی ۔ 





مزید تصاویر

10/1/2024 7:24:59 PM