Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تمام امت مسلمہ کو خاتم الانبیا، سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفےٰؐکے یوم ولادت پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد


تمام امت مسلمہ کو خاتم الانبیا، سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفےٰؐکے یوم ولادت پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد
 Posted on: 12/24/2015
تمام امت مسلمہ کو خاتم الانبیا، سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفےٰؐکے یوم ولادت پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد
ربیع الاول کا مہینہ مبارک اور مقدس مہینہ ہے جس میں نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفےٰؐاس دنیا میں تشریف لائے
حضور اکرمؐ کا عمل و کردار اور تعلیمات صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں
حضور اکرمؐسے محبت و عقیدت کا تقاضا ہے کہ مذہبی رواداری، ہم آہنگی اور احترام انسانیت کو فروغ دیا جائے
لندن۔۔۔23، دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تمام امت مسلمہ کوخاتم الانبیا، سرکاردوعالم حضرت محمد مصطفےٰ ؐ کے یوم ولادت کی دلی مبارکبادپیش کی ہے ۔ عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پراپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ربیع الاول کامہینہ مبارک اور مقدس مہینہ ہے جس میں نبی آخرالزماں حضرت محمدمصطفےٰؐ اس دنیا میں تشریف لائے۔ اللہ تبارک تعالیٰ نے جہل کی تاریکیوں میں ڈوبے ہوئے معاشرے میں علم اورایمان کی روشنی پھیلانے کیلئے نبی کریم ؐ کو بھیجااورانہیں صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ پوری انسانیت اورتمام عالمین کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ۔حضوراکرم ؐ کا عمل وکرداراورتعلیمات صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حضور اکرمؐسے محبت وعقیدت کا تقاضا ہے کہ مذہبی رواداری ، ہم آہنگی اور احترام انسانیت کو فروغ دیاجائے ، ایک دوسرے کے عقائد کااحترام کیاجائے اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے عملی جدوجہد کی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنے خطبات میں حضور اکرمؐ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ آپس میں اتحاد و بھائی چارے کا درس بھی دیں ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔

10/1/2024 7:25:09 PM