بلدیاتی انتخابات میں ڈسٹرکٹ چترال سے نومنتخب خاتون حق پرست جنرل کونسلر محترمہ گلشان بی بی کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔23، دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بلدیاتی انتخابات میں ڈسٹرکٹ چترال سے نومنتخب حق پرست جنرل کونسلر محترمہ گلشان بی بی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطاکرے۔ (آمین)