Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست اراکین اسمبلی نے سانحہ آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے بچے کے نام سے پشاورمیں حسن زیب شہید اسکول کا افتتاح کردیا


حق پرست اراکین اسمبلی نے سانحہ آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے بچے کے نام سے پشاورمیں حسن زیب شہید اسکول کا افتتاح کردیا
 Posted on: 12/22/2015
حق پرست اراکین اسمبلی نے سانحہ آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے بچے کے نام سے پشاورمیں حسن زیب شہید اسکول کا افتتاح کردیا
ایم کیوایم کے نمائندوں نے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے اسکول کے لئے ایک لاکھ روپے کابھی اعلان کیا
جناب الطاف حسین نے ملک کے عوام کو آگاہی فراہم کی اوردہشت گردی کے ہرواقعے پرسب سے پہلے مذمت کی،عبدالوسیم اورخواجہ اظہارالحسن
ایم کیو ایم اس ملک کی واحد پارٹی ہے جس کے عوامی نمائندے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے فوراً بعد کراچی سے آکر تعزیت کی، والدحسن زیب شہید
پشاور۔۔22دسمبر2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ایم این اے عبدالوسیم ،سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن ایم کیو ایم سوشل فورم کے رکن نعیم راحت ،ڈسٹرکٹ انچارج پشاور ارباب محمد ایوب اور پشاور سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم کے کارکنان نے آج ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر آرمی پبلک اسکول سانحہ میں شہید ہونے والے بچے شہید حسن زیب کے نام سے منسوب حسن زیب شہید اسکول کا افتتاح کیااورمنسوب کئے گئے اسکول کے لئے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ایک لاکھ روپے عطیہ دینے کااعلان کیا۔اسکول کی افتتاحی تقریب میں شہیدحسن زیب کے والد اورنگزیب سمیت متعددشہداء کے لواحقین نے شرکت کی ۔اس موقع پرعبدالوسیم اورخواجہ اظہار الحسن نے آرمی پبلک اسکول سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین سے مکمل یکجہتی کاا ظہار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا احاطہ کیا کہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے ایم کیو ایم انکے ساتھ ہے اور انہیں کسی قیمت پر تنہانہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے ملک کے عوام کو آگاہی فراہم کی اوردہشت گردی کے ہرواقعے پرسب سے پہلے مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس ملک کی تاریخ کاسب سے بڑاسانحہ ہے جس پرہرآنکھ اشکبارہے۔انہوں نے منسوب کئے گئے اسکول کی بدحالی پر افسوس کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسکول کی نئے سرے سے تزئین وآئزاش کرے تاکہ بچوں کو پرھنے کے لئے ایک اچھا ماحول میسرآسکے۔ انہوں نے قائد جناب الطاف حسین کی طرف سے اسکول کو ایک لاکھ روپے کیش دینے کا بھی اعلان کیا اور آئندہ بھی اسکول کی بہتری کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا عزم کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہیدحسن زیب کے والد اورنگزیب نے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ ایم کیو ایم اس ملک کی وحد پارٹی ہے جس کے عوامی نمائندے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے فورابعد کراچی سے یہاں آکر ہم سے تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کیاانہوں نے کہا کہ چہلم کے موقع پر بھی قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیو ایم کے ایم این اے ڈاکٹرمحمدفاروق ستا ر اور رشید گوڈیل ہمارے بچوں کا چہلم منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ برسی کے موقع پر بھی ایم کیو ایم کے ایم این اے عبدالوسیم ،فوزیہ حمیداور سنجے پروانی نے ہمارے پاس آکر افسوس کیا اور سانحہ میں شہید بچوں کے لئے دعا کی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اتنا بڑا سانحہ ہونے کے باوجودکے پی کے حکومت کے کسی عہدیداران نے ہم سے آکر افسوس کا اظہار نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ جبکہ الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ہم سے اظہار یکجہتی کیا اور دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ارکان کو یہاں بھیجااور ہمیں حوصلہ دیاجس کا ثبوت یہ ہے کہ آج بھی الطاف حسین نے ایم این اے عبدالوسیم ،سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن سمیت ایم کیو یم کے تمام کارکنان یہاں پر موجود ہیں انکاشکریہ ادا کرتا ہوں کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ ہیں۔اس مو قع پر اسکول کی پرنسپل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کی بدحالی پر کے پی کے حکومت سے اسکول کی تزئین و آرائش کا مطالبہ کرنے پر میں ایم کیو ایم کے ارکان کا شکریہ ادا کرتی ہوں بلاخصوص قائد جناب الطاف حسین کا بھی جن کی جانب سے اسکول کے لئے ایک لاکھ روپے دینے اور آئندہ بھی اسکول کی تعمیرمیں حصہ لینے کا یقین دلایامیں اس پر شکر گراز ہوں۔انہوں افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانان کا بھی شکریہ ادا کیا ۔





تصاویر

10/1/2024 7:28:19 PM