ایم کیو ایم کے کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔21 دسمبر2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کورنگی سیکٹریونٹ 77 کے کمیٹی ممبر ایس ایم طارق کے والد ایس ایم ناصر، نارتھ ناظم آباد سیکٹر یونٹ 176 کے کارکن سید عبدالقدیرکے والد سید عبدا لسبط اور ایم کیو ایم کی مرکزی صوبائی کمیٹی کشمیر کے رکن شاکر فاروقی کی والدہ خاتون بیگم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوے دعا کی کے اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)