Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ مشرقی پاکستان سے حکمرانوں کو سبق حاصل کرکے ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرانے کا عزم کرنا چاہئے، الطاف حسین


سانحہ مشرقی پاکستان سے حکمرانوں کو سبق حاصل کرکے ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرانے کا عزم کرنا چاہئے، الطاف حسین
 Posted on: 12/15/2015
سانحہ مشرقی پاکستان سے حکمرانوں کو سبق حاصل کرکے ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرانے کا عزم کرنا چاہئے، الطاف حسین
باقی ماندہ ملک کے استحکام اور سا لمیت کیلئے تما م قومیتوں میں پائے جانے والے احساس محرومی کا خاتمہ کیا جائے اور انہیں ان کے بنیادی حقوق فراہم کئے جائیں، الطاف حسین 
سانحہ مشرقی پاکستان کے تمام شہداء کو جناب الطاف حسین کا خراج عقیدت
لندن۔۔۔15،دسمبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ سانحہ مشرقی پاکستان ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے اور اس سانحہ سے پاکستان کے حکمرانوں کو سبق حاصل کرکے ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرانے کا عزم کرنا چاہئے ۔ 16دسمبر یوم سقوط ڈھاکہ کے موقع پر اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے سانحہ مشرقی پاکستان کے تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ 16دسمبر 1971ء کو پاکستان کا دولخت ہونا بنگالی عوام کے ساتھ مسلسل ناانصافیوں، زیادتیوں اور محرومیوں کا نتیجہ تھا۔ انہوں نے کہاکہ اس المناک سانحہ میں لاکھوں بے گناہ جاں بحق ہوئے اور پاکستان کے ناعاقبت اندیش حکمرانوں کے غلط فیصلوں کے سبب پاکستان دولخت ہوگیا ۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ مشرقی پاکستان کے زخم آج بھی تازہ ہیں لہٰذا باقیماندہ ملک کے استحکام اور سالمیت کیلئے تما م قومیتوں میں پائے جانے والے احساس محرومی کا خاتمہ کیاجائے اور انہیں ان کے بنیادی حقوق فراہم کئے جائیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہی وقت ملک کے استحکام اور سالمیت کا تقاضا کررہا ہے جس کے تحت ملک میں نئے نئے صوبے بنائے جائیں ، تعصب اور نفرتوں کا خاتمہ کیا جائے اور ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرکے ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔ 

10/1/2024 7:22:58 PM