Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سانحہ سقو ط ڈھا کہ ،قصبہ علیگڑھ کا لونی اور سانحہ آرمی پبلک اسکو ل پشاور کے شہد اء کے ایصال ثواب کیلئے قر آن خو انی وفا تحہ خوانی کا اہتمام کیا جا ئے گا


متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سانحہ سقو ط ڈھا کہ ،قصبہ علیگڑھ کا لونی اور سانحہ آرمی پبلک اسکو ل پشاور کے شہد اء کے ایصال ثواب کیلئے قر آن خو انی وفا تحہ خوانی کا اہتمام کیا جا ئے گا
 Posted on: 12/15/2015
ایم کیوایم کے زیر اہتمام سانحہ قصبہ و علیگڑھ اور سقوط ڈھاکہ کے شہداء کی برسی ملک بھر میں منائی جائے گی
برسی کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں مورخہ 16دسمبر 2015ء بروز بدھ بعد نماز ظہر تا عصر منعقد کیا جائے گا
حق پرست ارکان اسمبلی ، کارکنان و ہمدرد برسی میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں ، رابطہ کمیٹی کی عوام سے اپیل
کراچی:۔۔15؍ دسمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 14دسمبر 1986ء سانحہ قصبہ و علیگڑھ ء اور16دسمبر 1971ء سقوط ڈھاکہ کے شہداء کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوں گے اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاجائے گا ۔ برسی کے سلسلہ میں مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں مورخہ 16؍ دسمبر 2015ء بروز بدھ بعد نماز ظہر تا عصر منعقد کیا جائے گا جس میں شہداء کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے گی۔اندرون سندھ ، پنجاب ، بلوچستان، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ایم کیوایم کے دفاتر پرشہداء کی برسی کے سلسلے میں قرآن خوانی فاتحہ خوانی کے اجتماعات کا انعقاد کیاجائے گا ۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تمام حق پرست ارکان پارلیمنٹ ، کارکنان اور ہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مورخہ 16دسمبر 2015ء کو لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں برسی کے سلسلے میں منعقدہ قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔ 


10/1/2024 7:25:19 PM