پاراچنار عید گاہ مارکیٹ میں بم دھماکے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
اللہ بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اورزخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا فرمائے،الطاف حسین
لندن۔۔۔13دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پارا چنار کی عید گاہ مارکیٹ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 10سے زائد افراد کے جاں بحق اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے بم دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ واقعہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر کرنے طاقت دے ۔ a