Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کوئی مذہب، معاشرہ یا عقیدہ معصوم انسانوں کو بے رحمی سے قتل کا درس نہیں دیتا،رابطہ کمیٹی


کوئی مذہب، معاشرہ یا عقیدہ معصوم انسانوں کو بے رحمی سے قتل کا درس نہیں دیتا،رابطہ کمیٹی
 Posted on: 12/13/2015
کوئی مذہب، معاشرہ یا عقیدہ معصوم انسانوں کو بے رحمی سے قتل کا درس نہیں دیتا،رابطہ کمیٹی 
پاراچنار بم دھماکے میں 10سے زائد افراد کے جاں بحق اور درجنوں افرادکے زخمی ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے
دہشت گرداس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے ملک کو غیر مستحکم اور لوگوں کو خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں ،رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی پارا چنا ر عید گا ہ مارکیٹ میں دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت
پارا چنار کی عیدگاہ مارکیٹ میں بم دھماکہ کرنے والے عناصر ،انکے معاونین ، سرپرستوں کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے
دھماکہ کے زخمیوں کو سرکاری سطح پر بہترین علاج و معالجہ کی سہولیا ت فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا وزیر اعظم ،وفاقی وزیر داخلہ اور دیگرحکام سے مطالبہ
کراچی۔۔۔13دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پارا چنا ر کی عید گا ہ مارکیٹ میں دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بم دھماکے میں 10سے زائد افراد کے جاں بحق اور درجنوں افرادکے زخمی ہونے کا واقعہ انہتائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب نے ملک بھر میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور دہشت گرداس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے اپنی موجودگی کو دنیا پر ظاہر کرکے ملک کو غیر مستحکم اور لوگوں کو خوف کا شکار کرنا چاہتے ہیں لیکن پوری قوم ان دہشت گردوں اور انکے معاونین کے اصل مقاصد سے واقف ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کوئی مذہب، معاشرہ یا عقیدہ معصوم انسانوں کو بے رحمی سے مارنے کا درس نہیں دیتا اور اس قسم کی کارروائیاں کرنے والوں کا دین اسلام سے قطعی کوئی تعلق نہیں ہے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ پارا چنار کی عیدگاہ مارکیٹ میں بم دھماکہ کرنے والے عناصر ،انکے معاونین اور سرپرستوں کے خلاف فی الفور کارروائی کرکے دھماکہ کے متاثرین کو انصاف فراہم کریں اور زخمی ہونیوالے افراد کو سرکاری سطح پر بہترین علاج و معالجہ کی سہولیا ت فراہم کرنے کے احکامات جاری کریں۔

10/1/2024 7:22:37 PM