Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فوج ایم کیوایم کے بارے میں غلط فہمیاں ختم کرے، ہمیں گلے لگائے، الطاف حسین


فوج ایم کیوایم کے بارے میں غلط فہمیاں ختم کرے، ہمیں گلے لگائے، الطاف حسین
 Posted on: 12/8/2015
فوج ایم کیوایم کے بارے میں غلط فہمیاں ختم کرے، ہمیں گلے لگائے، الطاف حسین
ہم فوج کویقین دلاتے ہیں کہ فوج کی طرف اگرکوئی بھی ہاتھ بڑھے گاتواسے پہلے ایم کیوایم کے لوگوں کاسامنے کرناپڑے گا
آئیے ہم ملک کی خاطردوستی کریں اورملکرملک کوبچائیں اورملک کوسنواریں
ہم ’’جیواورجینے دو‘‘ کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں اور تمام مسائل کوپرامن طریقے سے حل کرناچاہتے ہیں
انتہاپسند دہشت گردوں کے خلاف کیے جانے والا آپریشن سکڑ کرکراچی تک محدودہوگیا
شہر کی ترقی کے کام اسی وقت ہوسکتے ہیں جب شہر کے میئر ، ڈپٹی میئراورڈسٹرکٹ کے چیئرمین کواختیارات حاصل ہوں
اگربلدیاتی اداروں کوشہر کی ترقی اورخدمت کیلئے اختیارات نہیں دیئے گئے توہم آئینی وقانونی طورپرپرامن احتجاج کریں گے
بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں منائے گئے ’’ یوم تشکر‘‘کے موقع پر کامیاب امیدواروں سے خطاب
آپ اب صرف اپنے ووٹرزکے نہیں بلکہ تمام عوام کے نمائندے ہیں،سب کی بلاامتیازخدمت کریں
پورے کراچی میں انتخابات کے سلسلے میں لگائے گئے ایم کیوایم کے تمام بینرز، پینافلیکس اورمیری تصاویر اتار دیں
بلدیہ کاانتظارکرنے کے بجائے خود ہی شہربھرمیں دیواروں پر ہونے والی چاکنگ کوصاف کردیں تاکہ شہرصاف ستھرانظرآئے
ایم کیوایم کے کامیاب امیدواروں اورتنظیمی ذمہ داروں اورکارکنوں کوقائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت
لندن ۔۔۔ 8 دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ فوج ایم کیوایم کے بارے میں غلط فہمیاں ختم کرے، ہمیں گلے لگائے، ہم فوج کویقین دلاتے ہیں کہ فوج کی طرف اگرکوئی بھی ہاتھ بڑھے گاتواسے پہلے ایم کیوایم کے لوگوں کاسامنے کرناپڑے گا، آئیے ہم ملک کی خاطردوستی کریں ،ملکرملک کو بچائیں اورملک کوسنواریں۔ہم ’’جیواورجینے دو‘‘ کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں اور تمام مسائل کوپرامن طریقے سے حل کرناچاہتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارآج بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی کامیابی کی خوشی میں منائے گئے ’’ یوم تشکر‘‘کے موقع پر کامیاب امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی ، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی اوردیگرشعبہ جات کے ارکان بھی شریک تھے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک کی تمام سیاسی وعسکری قیادت نے اے پی سی کرکے واضح طورپریہ کہاکہ ملک میں انتہاپسند دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیاجائے گالیکن وہ آپریشن سکڑ کرکراچی تک محدودہوگیا۔انہوں نے کہاکہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ کراچی میں امن وسکون ہواسی لئے ہم نے بھی کراچی میں آپریشن کی حمایت کی لیکن سوال یہ ہے کہ اگر کراچی میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے توکیالاہورکی صورتحال اچھی تھی؟ کیاپشاوراورکوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال اچھی تھی؟کیاوہاں قتل، اغوا برائے تاوان اوردہشت گردی کی وارداتیں زیادہ نہیں ہوئیں؟انہوں نے سوال کیاکہ کیاشہرکے کاروباری مراکزمیں تاجروں اور صنعتکاروں کوبھتہ کی پرچیاں دینے والوں اورشیرشاہ مارکیٹ میں دکانداروں کوقتل کرنے والوں کوگرفتارکیاگیا؟انہوں نے کہاکہ اس آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنوں کوگرفتارکیاجاچکاہے جس میں بہت سے اب تک لاپتہ ہیں۔ تمام ترآپریشن کے باوجود عوام نے این اے 246کے ضمنی انتخاب میں بھی ایم کیوایم کو کامیاب بنایااورحالیہ بلدیاتی انتخابات میں بھی ایم کیوایم کوایسی تاریخی کامیابی سے ہمکنارکیاجو اس سے قبل دیکھنے میں نہیں آئی۔ جناب الطاف حسین نے بلدیاتی انتخاب میں شاندارکامیابی حاصل کرنے پرایم کیوایم کے تمام امیدواروں کوزبردست مبارکبادپیش کی ۔ انہوں نے تمام امیدواروں اورایم کیوایم کے تمام سیکٹرزکوہدایت کی کہ وہ پورے کراچی میں انتخابات کے سلسلے میں لگائے گئے ایم کیوایم کے تمام بینرز، پینافلیکس اورمیری تصاویر اتار دیں۔اس کے ساتھ ساتھ بلدیہ کاانتظارکرنے کے بجائے خود ہی شہربھرمیں دیواروں پر ہونے والی چاکنگ کوصاف کردیں تاکہ شہرصاف ستھرانظرآئے ۔ انہوں نے کامیاب کونسلروں، یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین اورآئندہ کامیاب ہونے والے ڈسٹرکٹ چیئرمین، میئرڈپٹی میئر کو تاکید کرتے ہوئے کہاکہ آپ اب صرف اپنے ووٹرزکے نہیں بلکہ اپنے علاقوں میں رہنے والے تمام عوام کے نمائندے ہیں لہٰذا آپ کافرض ہے کہ آپ تمام لوگ زبان، مذہب اورفرقہ کے عوام کی بلاامتیاز خدمت کریں ، ان کے مسائل کوحل کرنے کی بھرپورکوشش کریں،ان کے دکھوں کامداواکریں۔ اپنے کاروبارمیں اضافہ کرنے کے بجائے عوام کے کاروبارمیں اضافہ کریں ، عوام کیلئے روزگارکے مواقع پیداکریں، عوا م کوپانی کی فراہمی کیلئے کوشش کریں، لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے بجلی پیدا کرنے کے ذرائع پیداکریں،پانی کے بحران پر قابوپانے کی غرض سے سمندرکے پانی کو میٹھابنانے کیلئے ڈی سیلی نیشن پلانٹس لگائیں، پانی کاذخیرہ کرنے کیلئے چھوٹے ڈیم اورریزروائربنائیں، اسکولوں اوراسپتالوں کے نظام کوبہتر کریں،ٹوٹ پھوٹ کاشکار اسکولوں کی عمارتوں کی مرمت کرائیں، شہرمیں سیوریج کے نظام اورکچراٹھانے کے نظام کوبہتربنائیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ شہر کی ترقی کیلئے یہ تمام کام اسی وقت ہوسکتے ہیں جب شہر کے میئر ، ڈپٹی میئراورڈسٹرکٹ کے چیئرمین کواختیارات حاصل ہوں ، انہوں نے کہاکہ اگربلدیاتی اداروں کوعوام کی ترقی اورخدمت کیلئے اختیارات نہیں دیئے جائیں گے توہم آئینی وقانونی طورپرپرامن احتجاج کریں گے۔جناب الطاف حسین نے تمام نومنتخب امیدواروں کوتلقین کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے پاس کسی بھی نوعیت کا معاملہ آئے توآپ فیصلہ سفارش یاپسند ناپسندکی بنیادپرنہیں بلکہ میرٹ اور انصاف کی بنیادپرکریں۔جناب الطاف حسین نے پاکستان کی عسکری قیادت کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی آبادی بہت بڑھ گئی ہے لہٰذا بہترانتظام حکومت کیلئے پاکستان میں مزیدصوبے قائم کئے جائیں۔ انہوں نے ایک بارپھرواضح اوردوٹوک الفاظ میں کہا کہ سندھ میں شہری صوبہ قائم ہواتووہ صرف اردوبولنے والوں کاصوبہ نہیں ہوگابلکہ یہاں آبادتمام پنجابیوں، پختونوں، بلوچوں ، سندھیوں، سرائیکیوں، ہزارے وال اوردیگرتمام قومیتوں اورنسلی ولسانی اکائیوں کامساوی حق ہوگا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں تاریخ سازکامیابی شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت ہے ۔انہوں نے تمام نومنتخب امیدواروں ، تمام رہنماؤں اورکارکنوں سے کہاکہ وہ شہیدوں کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہ کریں اوران کے لہوکورائیگاں نہ جانے دیں۔انہوں نے تمام نومنتخب امیدواروں سے کہاکہ وہ اپنے علاقوں میں جہاں جائیں ایم کیوایم کو ووٹ دے کرکامیاب بنانے پر میری طرف سے عوام کاشکریہ اداکریں۔




10/1/2024 7:26:34 PM