Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام 9دسمبر 2015ء بروز بدھ کو ’’یوم شہداء ‘‘ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا


ایم کیوایم کے زیراہتمام 9دسمبر 2015ء بروز بدھ کو ’’یوم شہداء ‘‘ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
 Posted on: 12/8/2015
ایم کیوایم کے زیراہتمام 9دسمبر 2015ء بروز بدھ کو ’’یوم شہداء ‘‘ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا 
یوم شہداء کے موقع پر کراچی سمیت ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید ، بھتیجے عارف حسین شہید سمیت حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوں گے 
یوم شہداء کا مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوگا جس میں حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاجائے گا
کراچی ۔۔۔8، دسمبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام 9دسمبر 2015ء بروز بدھ کو ’’یوم شہداء ‘‘انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ملک بھر میں منایا جائے گا ’’ یوم شہداء ‘‘ کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منایاجائے گا ۔ یوم شہداء کے موقع پر کراچی سمیت ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید ، بھتیجے عارف حسین شہید سمیت تمام حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوں گے جن میں حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوگا جس میں حق پرست شہداء کے لواحقین ، رابطہ کمیٹی کے ارکان، ،سینیٹرز، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے حق پرست امیدواران بھی شرکت کریں گے ۔ یوم شہداء کے مرکزی اجتماع کے انتظامات کے سلسلے میں مختلف شعبہ جات کے اراکین پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں انتظامات اور تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔

10/1/2024 7:23:49 PM