Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی امیدواران کی فقید المثال کامیابی پر کراچی سمیت ملک بھر میں ایم کیوا یم کے تحت’’یومِ تشکر‘‘ منایا گیا


بلدیاتی امیدواران کی فقید المثال کامیابی پر کراچی سمیت ملک بھر میں ایم کیوا یم کے تحت’’یومِ تشکر‘‘ منایا گیا
 Posted on: 12/8/2015
بلدیاتی امیدواران کی فقید المثال کامیابی پر کراچی سمیت ملک بھر میں ایم کیوا یم کے تحت’’یومِ تشکر‘‘ منایا گیا
کراچی، حیدرآباد ، میرپور خاص ،سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں نوفل شکرانہ ادا
سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان، ڈپٹی کنونیرز کہف الوریٰ ، سید شاہد پاشا ، اراکین رابطہ کمیٹی اورسی ای سی انچارج وسیم اختر نے کامیاب حق پرست بلدیاتی امیدواران کے ہمراہ سجدہ شکر ادا کیا
کراچی ۔۔۔ 08، دسمبر 2015ء
بلدیاتی انتخابات 2015ء میں متحدہ قومی موومنٹ کی شاندار کامیابی پر ایم کیو ایم کے زیر اہتمام 08، دسمبر بروز منگل کو پاکستان بھر میں ’’یومِ تشکر‘‘ منایا گیا۔ اس سلسلے میں کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص سمیت اندرون سندھ، صوبہ پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موجود ایم کیو ایم کے تنظیمی دفاتر پر مقامی ذمہ داران و کارکنان نے نوافل شکرانہ ادا کئے جبکہ مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ، عزیز آباد میں منعقد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان، ڈپٹی کنونیرز کہف الوریٰ اور سید شاہد پاشا و اراکین رابطہ کمیٹی نے سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے انچارج وسیم اختر و اراکین ، تنظیمی شعبۂ جات کے ذمہ داران، حق پرست اراکین سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلی اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے حق پرست بلدیاتی امیدواران کے ہمراہ سجدہ شکر ادا کیا۔ اس موقع پر کامیاب ہونے والی خواتین بلدیاتی امیدواران اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ 


12/21/2024 8:09:51 PM