اےاین پی بیگم نسیم ولی خان گروپ کے رہنماءلالہ فضل کریم کی ساتھیوں کے ہمراہ ’’نائن زیرو‘‘عزیزآبادکادورہ
بلدیاتی انتخابات 2015ء میں ایم کیوایم بھاری اکثریت سے کامیابی پررابطہ کمیٹی کومبارکباد
کراچی: ۔۔۔ 07، دسمبر 2015ء
عوامی نیشنل پارٹی بیگم نسیم ولی خان گروپ کے مرکزی رہنماء لالہ فضل کریم نے دیگرساتھیوں ہمراہ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآبادکادورہ کیااوررابطہ کمیٹی کے ارکان اسلم آفریدی ،سیدامین الحق اورمرکزی رہنماء سیدحیدرعباس رضوی سے ملاقات کرکے بلدیاتی انتخابات2015ء میں ایم کیوایم کی کامیابی پرمبارکبادپیش کی۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے لالہ فضل کریم نے کہاکہ کراچی ایم کیوایم کاشہرہے اوراس شہرکی ترقی وخوشحالی کے لئے ایم کیوایم کی خدمات کوکسی صورت نظرنہیں کیاجاسکتا۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے لالہ فضل کریم اوردیگرساتھیوں کی نائن زیروآمدکاخیرمقدم کیااورکہاکہ ایم کیوایم شہرکی بہتری کے لئے تمام قومیتوں کوساتھ کام کریگی اوربلاتفرق شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے کام کریگی۔