Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی فتح تمام حق پرستوں کی فتح ہے جس پر کراچی کے تمام عوام مبارکباد کے مستحق ہیں، الطاف حسین


ایم کیوایم کی فتح تمام حق پرستوں کی فتح ہے جس پر کراچی کے تمام عوام مبارکباد کے مستحق ہیں، الطاف حسین
 Posted on: 12/7/2015
ایم کیوایم کی فتح تمام حق پرستوں کی فتح ہے جس پر کراچی کے تمام عوام مبارکباد کے مستحق ہیں، الطاف حسین
مخالفین کے تمام تر سازشی ہتھکنڈوں اور پروپیگنڈوں کے باوجود اللہ تعالیٰ نے ایم کیوایم کو بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا جس پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں
تمام تر مظالم، میڈیا ٹرائل اور منفی پروپیگنڈوں کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم کو طاقت کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا
عوام نے ایم کیوایم کو بھرپور مینڈیٹ دے کر سندھ میں علیحدہ صوبہ کے قیام کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے
انشاء اللہ وہ دن آئے گاجب ہماراصوبہ ہوگا جہاں پولیس وانتظامیہ بھی یہیں کی ہوگی، 
ہمارے صوبے کاوزیراعلیٰ شہری علاقوں کے ساتھ ناانصافی کرنے کے بجائے ان کے مسائل حل کرے گا 
ایم کیوایم کی کامیابی کی خوشی میں ناظم آبادکے علاقے سے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب
کراچی ۔۔۔ 07، دسمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی فتح تمام حق پرستوں کی فتح ہے جس پرکراچی کے تمام عوام مبارکبادکے مستحق ہیں ۔ انہوں نے یہ بات اتوارکی شب ایم کیوایم کی کامیابی کی خوشی میں ناظم آبادکے علاقے سے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کی مخالف قوتوں نے ایم کیوایم کوہرانے اوردبانے کیلئے طرح طرح کے ہتھکنڈے اختیارکئے گئے،تمام تر زہریلے پروپیگنڈے کرائے گئے لیکن مخالفین کے تمام ترسازشی ہتھکنڈوں اورپروپیگنڈوں کے باوجود اللہ تعالیٰ نے ایم کیوایم کوبلدیاتی انتخابات میں شاندارکامیابی سے ہمکنارکیاجس پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزارہیں۔الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم دشمن قوتو ں نے مجھے 25برسوں سے جلاوطن ہونے پرمجبورکیاہواہے لیکن اس کے باوجودوہ میرے کارکنوں اور عوام کے دلوں سے میری محبت نہیں نکال سکے۔تمام ترمظالم ،میڈیاٹرائل اورمنفی پروپیگنڈوں کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی شاندارکامیابی اس بات کاثبوت ہے کہ ایم کیوایم کوطاقت کے ذریعے ختم نہیں کیاجاسکتا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ عوام نے ایم کیوایم کوبھرپورمینڈیٹ دے کرسندھ میں علیحدہ صوبہ کے قیام کے حق میں فیصلہ دیدیاہے اورانشاء اللہ وہ دن آئے گاجب ہماراصوبہ ہوگا جہاں پولیس وانتظامیہ بھی یہیں کی ہوگی، ہمارے صوبے کاوزیراعلیٰ شہری علاقوں کے ساتھ ناانصافی کرنے کے بجائے ان کے مسائل حل کرے گا، ان کے کام کرے گا اورعوام کی دن رات خدمت میں مصروف ہوگا۔جناب الطاف حسین نے انتخابات میں کامیابی پرتمام کارکنوں، عوام،ماؤں، بہنوں، بزرگوں، بچوں اور کامیاب امیدواروں کومبارکبادپیش کی ، کارکنوں کوخراج تحسین پیش کیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مستقبل میں بھی ہمیں کامیابی سے ہمکنارکرے اورتحریک کواس کے مشن ومقصد میں کامیاب کرے۔

10/1/2024 7:23:11 PM