Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی الیکشن 2015ء میں نامزد حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے پر عوام کو رابطہ کمیٹی کی دلی مبارکباد


بلدیاتی الیکشن 2015ء میں نامزد حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے پر عوام کو رابطہ کمیٹی کی دلی مبارکباد
 Posted on: 12/6/2015
بلدیاتی الیکشن 2015ء میں نامزد حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے پر عوام کو رابطہ کمیٹی کی دلی مبارکباد
جناب الطاف حسین اور عوام کا رشتہ کسی بھی بڑی سے بڑی سازش کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
حق پرست امیدواران کی شاندار فتح نے ملک کی سیاست میں ایک اور سنہری باب کا اضافہ کردیا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔6، دسمبر2015ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے بلدیاتی الیکشن 2015ء میں نامزد حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر حق پرست عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حیدرآباد ، میر پور خاص کے بعد اب کراچی میں حق پرست بلدیاتی امیدواران کی شاندار کامیابی نے ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈوں کو زائل کردیا ہے اور ثابت کردیا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور عوام کا رشتہ کسی بھی بڑی سے بڑی سازش کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عوام نے ایم کیوایم مخالفین کو بلدیاتی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر اوقات یاد دلا دی ہے اور بتا دیا ہے کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین ہی عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور آ ج بھی عوام جناب الطاف حسین کے علاوہ کسی اور پر اپنے اعتماد کااظہار کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عوام نے بلدیاتی الیکشن میں تمام تر مصائب اور مشکلات کے باوجود جس طرح سے جو ق در جوق نکل کر جناب الطاف حسین کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کرایا ہے وہ تاریخ ساز فتح ہے اور اس شاندار فتح نے ملک کی سیاست میں ایک اورسنہری باب کا اضافہ کردیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کراچی بھر کے عوام کو حق پرست امیدواروں کو فقید المثال کامیابی سے ہمکنار کرانے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حق پرستوں کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہے گا ۔

10/1/2024 7:26:41 PM