Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم لائنزایریاسیکٹر کے کارکن ندیم احمد کوحراست کے دوران ماورائے عدالت قتل کردیاگیا


ایم کیوایم لائنزایریاسیکٹر کے کارکن ندیم احمد کوحراست کے دوران ماورائے عدالت قتل کردیاگیا
 Posted on: 12/4/2015
ایم کیوایم لائنزایریاسیکٹر کے کارکن ندیم احمد کوحراست کے دوران ماورائے عدالت قتل کردیاگیا
ندیم احمد کو21نومبرکورینجرزنے گھر سے گرفتارکیاتھا، چارروزتک حراست میں رکھنے کے بعد25نومبرکوپولیس کے حوالے کیا
ندیم احمد کو26نومبر کو سینٹرل جیل منتقل کردیاگیا،عدالت نے ندیم احمدکی ضمانت پر ر ہائی کے احکامات دیئے تھے،آج رہائی ہونی تھی
سرکاری حراست میں ایم کیوایم کے کارکن ندیم احمد کے قتل پر ان کے اہل خانہ شدیدصدمہ سے نڈھال
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، ارکان اسمبلی اوردیگرتنظیمی داران ندیم احمدکے گھرپہنچ گئے اوران کے اہل خانہ کودلاسہ دیا
کراچی ۔۔۔ 4 دسمبر 2015ء
کراچی میں ایم کیوایم کے ایک اورکارکن کوحراست کے دوران ماورائے عدالت قتل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم لائنرایریاسیکٹریونٹ 52کے کارکن ندیم احمد ولدامیر دولہ کو21نومبرکورینجرزنے ان کے گھر سے گرفتارکیاتھا۔ چارروزتک حراست میں رکھنے کے بعد25نومبرکوندیم احمدکورینجرزنے پولیس کے حوالے کیا۔ اگلے ہی روز26نومبر کوندیم احمدکو سینٹرل جیل منتقل کردیاگیا۔ ندیم احمدکے اہل خانہ نے ان کی رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا اور عدالت نے ان کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کئے ۔آج ندیم احمدکی ضمانت پر ر ہائی ہونی تھی لیکن آج جیل سے انہیں مردہ حالت میں سول اسپتال لایا گیا ۔ سرکاری حراست میں ایم کیوایم کے کارکن ندیم احمد کے قتل پر ان کے اہل خانہ شدیدصدمہ سے نڈھال ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، ارکان اسمبلی اوردیگرتنظیمی داران ندیم احمدکے گھرپہنچ گئے اوران کے اہل خانہ کودلاسہ دیا۔ ندیم احمدشہید کی عمر43سال ہے اوروہ یونٹ 52 لائنزایریاسیکٹرکے کارکن تھے۔ ندیم احمدشادی شدہ تھے اورجس روز انہیں گرفتار کیا گیااسی روزان کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔ان کے پسماندگان میں بیوہ اورچاربچے شامل ہیں۔ 

10/1/2024 5:24:49 PM