Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حراست کے دوران ندیم احمد کی ہلاکت انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے ، الطاف حسین


حراست کے دوران ندیم احمد کی ہلاکت انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے ، الطاف حسین
 Posted on: 12/4/2015
حراست کے دوران ندیم احمد کی ہلاکت انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے ، الطاف حسین
بے گناہ کارکنوں کو گرفتارکرکے حراست کے دوران انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بناکر شہید کیاجارہا ہے، الطاف حسین
حراست کے دوران ندیم احمدکی ہلاکت کافوری نوٹس لیاجائے اور ذمہ دارعناصر کوقانون کے مطابق سزا دی جائے، الطاف حسین
عوام پرامن رہیں اور ہرقیمت پر اپنے ووٹ کا جمہوری حق استعمال کریں، الطاف حسین
مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان ندیم احمد شہید کے سوگوارلواحقین کے ساتھ ہیں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حراست کے دوران ایم کیوایم لائنزایریا ، یونٹ 52 کے سرگرم کارکن ندیم احمد کی ہلاکت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعہ پردلی افسوس کا اظہارکیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کو جھوٹے مقدمات میں گرفتارکرکے حراست کے دوران انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بناکر شہید کیاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ندیم احمد کو 20، نومبر کوگرفتاری کے بعد جیل شفٹ کردیاگیاتھا اورضمانت کے بعد انہیں آج رہاکیاجانا تھا لیکن انہیں مردہ حالت میں سول اسپتال پہنچاکر ایک اورماں کی گود اجاڑدی گئی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ حراست کے دوران ندیم احمد کا سفاکانہ قتل ،مہاجروں کے بنیادی انسانی ، آئینی اور قانونی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کا ارباب اختیاراوراقتدار کو سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں محمدنواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے مطالبہ کیاکہ حراست کے دوران ندیم احمدکی ہلاکت کافوری نوٹس لیاجائے ، اس المناک واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اور ذمہ دارعناصر کے خلاف بلاامتیاز وتفریق قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔جناب الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس اشتعال انگیز ی پر پرامن رہیں ، اشتعال میں نہ آئیں اور ہرقیمت پر اپنے ووٹ کا جمہوری حق استعمال کریں۔ جناب الطاف حسین نے ندیم احمد شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی ا س گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ندیم احمد شہید کے درجات بلند فرمائے ،انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)



10/1/2024 5:23:17 PM