Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم پرامن سیاسی جماعت ہے ہمارے بیگناہ کارکنان کو گرفتار کرکے معاشرے میں تشخص خراب کیا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم پرامن سیاسی جماعت ہے ہمارے بیگناہ کارکنان کو گرفتار کرکے معاشرے میں تشخص خراب کیا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 12/3/2015
ایم کیوایم پرامن سیاسی جماعت ہے ہمارے بیگناہ کارکنان کو گرفتار کرکے معاشرے میں تشخص خراب کیا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی
گزشتہ رات پولیس و دیگر اداروں نے پنجابی سرائیکی کمیٹی کے مرکزی ذمہ دار سمیت تین کارکنان کو گرفتار کیا ہے، رابطہ کمیٹی
فیض سلطان، لیاقت غلام نبی، معراج اور افسر رحمن کے متعلق تاحال انکے اہل خانہ کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے
وزیر اعظم پاکستان اور چیف الیکشنر کمشنر کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ فی الفور بند کروائیں
بلدیاتی انتخابات میں دیگر جماعتوں کی طرح ایم کیو ایم کو بھی سیاسی مہم چلانے کی آزادی دی جائے، گرفتاریوں کی مذمت
کراچی ۔۔۔۔3دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کارروائیوں کے دوران ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بلدیاتی انتخابات کے دوران ایم کیوایم کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوا یم پر امن سیاسی جماعت ہے جو جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے لیکن ہمارے بیگنا ہ کارکنان کو گرفتار کرکے ان پر بے بنیا د اور جھوٹے الزاما ت لگاکر معاشرے میں انکا تشخص خراب کیا جارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ رات پولیس نے علیگڑ ھ کالونی اورنگی ٹاؤن سے ایم کیوا یم کی پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے مرکزی ذمہ دار فیض سلطان ولد اصغر، اورپی ایس او سی کے کارکن لیاقت ولد غلام نبی کو جبکہ دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں نے برنس روڈ سے یونٹ 24کے ذمہ دارمعراج ولد محمد صدیق اورکارکن افسر رحمن ولد عبد الرحمن کو انکے گھروں سے گرفتار کیا ہے جن کے متعلق تاحال انکے اہل خانہ کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس قسم کے اقدامات کا مقصد بلدیاتی سرگرمیوں میں مصروف ہماری کارکنان کو پر امن سیاسی جدوجہد سے روکنا اور کراچی میں ڈنڈے کے ذور ایم کیوایم کا سیاسی مینڈیٹ من پسند جماعتوں کو دینے کی سازش ہے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان ، چیف الیکشنر کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ فی الفور بند کرواکر بلدیاتی انتخابات میں دیگر جماعتوں کی طرح ایم کیو ایم کے کارکنان کو بھی اپنی سیاسی مہم چلانے کی کھلی آزادی دی جائے۔

11/21/2024 5:03:57 AM