جناب الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوا یم کے وفد کی شہداء کربلا کے چہلم کے سلسلے میں کراچی کے مرکزی جلوس میں شرکت
وفد میں حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی ،حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر صغیر احمد ودیگر ذمہ داران شامل
جلوس کے منتظمین اور مختلف اہل تشیع علماء کرام سے ملاقات کی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا
کراچی ۔۔۔3دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی پر مشتمل وفد نے شہداء کربلا کے چہلم کے سلسلے میں کراچی میں نکلنے والے مرکزی جلوس میں شرکت کی ۔وفد میں حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی ، سینئر رہنما و حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر صغیر احمد سمیت دیگر تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی ۔اس موقع پر وفد کے اراکین نے جلوس کے منتظمین اور مختلف اہل تشیع علماء سے گفتگو کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کی اہمیت پر ذور دیا اورجناب الطاف حسین کی جانب سے اس ضمن میں کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا ۔ جلوس کے منتظمین نے وفد کی آمد پر ایم کیوا یم کے ذمہ داران کا شکریہ اداکیا اور اتحاد بین المسلمین کیلئے جناب الطاف حسین کی کوششوں کو سراہا ۔
.JPG)
.JPG)
.JPG)
.JPG)
.JPG)
Pictures