Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لائنزایریاکے کارکنوں اورعوام نے جس جرات وبہادری کامظاہرہ کیاہے اس پر پوری پارٹی اورپوراپاکستان انہیں سیلوٹ پیش کرتاہے۔ الطاف حسین


لائنزایریاکے کارکنوں اورعوام نے جس جرات وبہادری کامظاہرہ کیاہے اس پر پوری پارٹی اورپوراپاکستان  انہیں سیلوٹ پیش کرتاہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 11/30/2015
لائنزایریاکے کارکنوں اورعوام نے جس جرات وبہادری کامظاہرہ کیاہے اس پر پوری پارٹی اورپوراپاکستان 
انہیں سیلوٹ پیش کرتاہے۔ الطاف حسین
لائنزایریا ایسا علاقہ ہے جس نے انتہائی مشکل اورکڑے سے کڑے حالات میں ایم کیوایم کاساتھ دیا۔الطاف حسین
لائنزایریاکے کارکنان وعوام کو قائدتحریک الطاف حسین کاشاندارالفاظ میں زبردست خراج تحسین

لندن۔۔۔30، نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پیرکی شب بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں لائنزایریاکے واٹرگراؤنڈمیں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے لائنزایریاکے عوام اورکارکنوں کو ان کی قربانیوں پرانہیں شاندارالفاظ میں سیلوٹ پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ لائنزایریاغریبوں کاایسا علاقہ ہے جس نے انتہائی مشکل اورکڑے سے کڑے حالات میں نہ صرف ایم کیوایم کاساتھ دیابلکہ لائنزایریاکے بہت سے ساتھی شہیدہوئے ،بہت سے معذوراوراسیرہوئے اور بہت سے جلاوطن ہوئے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کی مغفرت فرمائے اوران کے لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ انہوں نے کہاکہ تمام ترمظالم اورمشکل حالات کے باوجودلائنزایریاکے عوام وکارکنان،ماؤں بہنوں، بزرگوں اوریوتھ نے جتنی بہادر ی اورجرات وہمت کا مظاہرہ کیااورجس طرح ایم کیوایم کا ساتھ دیااتناساتھ کسی نے نہیں دیا۔آج بھی اتنے کڑے حالات کے باوجود اتنی بڑی تعدادمیں جلسہ میں شرکت کرنے اور حالات کاڈٹ کرمقابلہ کرنے پرصرف میں ہی نہیں بلکہ پوری رابطہ کمیٹی، تحریک کے تمام شعبہ جات ، پوراپاکستان اورتمام اوورسیز کے یونٹوں کاایک ایک فرد لائنزایریاکے عوام کو سیلوٹ پیش کرتاہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ چھاپوں،گرفتاریوں کے باعث لائنزایریاسے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنان اپنے گھروں پر نہیں سوپارہے ہیں لیکن اس کے باوجودوہ جس طرح جرات وبہادری کے ساتھ تحریک کاکام کررہے ہیں اس پر میں انہیں سیلوٹ پیش کرتاہوں۔ جناب الطاف حسین نے آج گرفتاری کے بعدرہائی پانے والے ساتھیوں اوردیگراسیروں کوبھی ان کی ثابت قدمی پرزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ 

12/21/2024 7:56:30 PM