Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی کا محمودآباد کے مختلف علاقوں کا دورہ


 Posted on: 11/30/2015
بلدیاتی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی کا محمودآباد کے مختلف علاقوں کا دورہ
محمودآباد یوسی 4 اور 5 میں شبیر قائم خانی نے حق پرست نامزد امیدواروں کے انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا
انتخابی دفاتر کے افتتاح کے موقع پر کارکنان و عوام کا جوش و خروش قابل دید تھا، تنظیمی ترانوں، ڈھول تاشوں اور باجوں کی دھنوں پر والہانہ رقص
انتخابی دفاتر کے افتتاح کے بعد یوسی 5سے انتخابی ریلی نکالی گئی
ریلی کے شرکاء محمود آباد کے مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے واپس انتخابی دفتر واپس پہنچے
دو جماعتی اتحاد شہر میں انتخابی مہم کی غرض سے نہیں بلکہ انتشار پھیلانے کا منصوبہ لیکر سرگرم ہے، رابطہ کمیٹی رکن شبیر قائم خانی کا انتخابی ریلی کے شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔30، نومبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے بلدیاتی الیکشن 2015ء کی الیکشن مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز محمود آباد کا دورہ کیا اور محمود آباد یوسی 4اور یوسی 5میں حق پرست نامزد امیدواران کے انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا ۔ انتخابی دفاتر کے افتتاح موقع ایم کیوایم کے کارکنان و علاقے کے عوام کا جو ش و خروش قابل دید تھا اور وہ ایم کیوایم کے تنظیمی ترانوں اور ڈھول تاشے اور طبلے کی دھنوں پر والہانہ رقص کررہے تھے جبکہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے حق میں پرجوش نعرے بھی لگا رہے تھے ۔ انتخابی دفاتر کے افتتاح کے بعد ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس کی سربراہی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے کی ، ریلی نے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم اور انتخای نشان پتنگ کے ماڈل اٹھا رکھے تھے ۔ ریلی محمود آباد کے مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی واپس یوسی 5میں کے انتخابی دفتر پر آکر اختتام پذیر ہوئی ۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شبیر احمد قائم خانی نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی مخالفت میں بننے والا دو جماعتی اتحاد شہر میں انتخابی مہم کی غرض سے نہیں بلکہ انتشار پھیلانے کا منصوبہ لیکر سرگرم ہے ،دو جماعتی اتحاد شہر میں جہاں جہاں بھی گیا وہاں بلدیاتی الیکشن مہم کے سلسلے میں ایم کیوایم کے پرچموں اور انتخابی پتنگ کے ماڈلز کی بہار وں نے ان کا استقبال کیا لیکن یہ دو جماعتی اتحاد الیکشن کے آداب اور شائستگی تک کو بھلا بیٹھا ہے اور مداری پن کی سیاست کا مظاہر ہ کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 5دسمبر کو بلدیاتی الیکشن میں کراچی کے عوام کا جوش و خروش اورجذبہ ماضی کے انتخابات کی بانسبت زیادہ ہوگا اور ووٹرز ٹرن آؤٹ نہ صرف ایم کیوایم مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادیگا بلکہ آئندہ ایم کیوایم مخالفین کے منہ کو تالے لگا دے گا ۔ شبیر احمد قائم خانی نے ریلی کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 5دسمبر کی صبح ہی صبح سب سے پہلا کام نامزد حق پرست امیدواروں کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کرکے کریں اور انشاء اللہ تعالیٰ 5دسمبر کے انتخابی نتائج قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی عوامی مقبولیت دنیا بھر میں ایک مرتبہ پھر ثابت کردیگا اور مخالفین کے تمام جھوٹے دعوؤں ، نعروں اورمنفی پرویپگنڈے کو بہا لے جائے گا ۔ 

12/21/2024 7:58:23 PM