Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کونسل آف پروفیشنل اور ڈیفنس کلفٹن ریذیڈنٹس کمیٹی کے تحت بلدیاتی الیکشن 2015ء کے سلسلے میں انتخابی اجتماع کا انعقاد


کونسل آف پروفیشنل اور ڈیفنس کلفٹن ریذیڈنٹس کمیٹی کے تحت بلدیاتی الیکشن 2015ء کے سلسلے میں انتخابی اجتماع کا انعقاد
 Posted on: 11/30/2015
کونسل آف پروفیشنل اور ڈیفنس کلفٹن ریذیڈنٹس کمیٹی کے تحت بلدیاتی الیکشن 2015ء کے سلسلے میں انتخابی اجتماع کا انعقاد
اجتماع سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے خصوصی طور پر ٹیلی فونک خطاب کیا
انجینئرز ، ڈاکٹرز، پروفیسرز سمیت ڈیفنس کلفٹن کے رہائشی نوجوان طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد میں اجتماع میں شرکت
کراچی۔۔۔ 30نومبر2015 ء
کونسل اف پروفیشنل اور ڈیفنس کلفٹن ریذیڈنٹس کمیٹی کے تحت گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کی لیگل ایڈ کمیٹی کے صدر محفوظ یار خان کے گھر پر بلدیاتی الیکشن 2015ء کے سلسلے میں انتخابی اجتماع منعقد کیاگیا۔اجتماع سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے خصوصی طور پر لندن سے ٹیلی فونک خطاب کیا ۔ انتخابی اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرسید شاہد پاشا،رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدلقادرخانزدہ،زاہد منصوری،عادل خان ،ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے انچارج وسیم اختر،کونسل آف پروفیشنل کے انچارج طحہٰ خان، ڈی سی آر سی کے ممبران ،اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران وکارکنان ،ایم کیو ایم کے تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران ، حق پرست اراکینِ اسمبلی، انجینئر ،ڈاکٹرز، اساتذہ ، وکلاء اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افرادسمیت ڈیفنس کلفٹن رہائشی نوجوان طلبہ وطالبات بچے بچیوں اور بزرگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اجتماع کے شرکاء کا جوش و خروش قابل دید تھا خصوصاً نوجوان قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعریے لگا رہے تھے ۔انتخابی اجتماع کے شرکاء نے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے اپنی نوجوانی سے ہی لوگوں کی خدمت کی ہے ہمیشہ بلاتفریق انسانی خدمت کو ترجیح دی اور بعد میں سیاست میں قدم بھی انسانی خدمت کے جذبے کے ساتھ رکھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن 2015ء میں کراچی کے باشعور عوام قائدتحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے نامزد حق پرست امیدواروں کو ہی بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور انشاء اللہ تعالیٰ 5دسمبر کا سورج اپنے ساتھ ظلم و ناانصافیوں کے خاتمے کی کرنیں بکھیرتا ہوا طلو ع ہوگا ۔ 

12/21/2024 7:50:45 PM