Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم قائد جناب الطاف حسین ہفتہ کی شب 8 بجے کراچی کے پانچ مختلف مقامات پر بیک وقت ٹیلی فونک خطاب کریں گے


ایم کیوایم قائد جناب الطاف حسین ہفتہ کی شب 8 بجے کراچی کے پانچ مختلف مقامات پر بیک وقت ٹیلی فونک خطاب کریں گے
 Posted on: 11/27/2015
بلدیاتی انتخابات 2015ء ایم کیوایم کی بھرپور عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری
ایم کیوایم قائد جناب الطاف حسین ہفتہ کی شب 8 بجے کراچی کے پانچ مختلف مقامات پر بیک وقت ٹیلی فونک خطاب کریں گے
عوام بڑی تعداد میں شرکت کرکے حق پرستی کا ثبوت دیں، رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی۔۔۔27نومبر2015ء
بلدیاتی انتخابات 2015ء کے حوالے سے شہر بھر میں ایم کیوا یم کی بھر پور عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان سمیت دیگر ڈپٹی کنوینررز، اراکین ، سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے اراکین اور حق پرست عوامی نمائندے عوام کے گلی محلوں ، دکانوں اور چوک چوراہوں پر جاکر عوام کے مسائل دریافت کر رہے ہیں اور انہیں ایم کیو ایم کے نامزد امیدواران کو کامیاب کرانے کی درخواست کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں ایم کیوا یم کی جانب سے ہفتہ 28نومبرکی شام کراچی کے علاقے حیدری مارکیٹ پارکنگ ایریانارتھ ناظم آباد،بالمقابل بیت المکرم مسجد ،قطب منگل بازار گراؤنڈ ، گلشن اقبال، آفتاب گراؤنڈ ،سیکٹر 11-Eاورنگی ٹاؤن،کورنگی نمبر ساڑھے تین گراؤنڈ،لکھ پتی چوک رنچھوڑ لائن میں شب 8بجے بیک وقت اجتماعات انعقاد کیاجائے گا ۔اس موقع پر قائد تحریک جناب الطاف حسین پانچوں مقامات پر عوامی اجتماعات کے ہزاروں شرکاء سے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔ کارنر میٹنگز میں طالب علموں ، ڈاکٹرز، انجینئرز،وکلاء ،نوجوانوں ، خواتین ،بزرگوں ، بچے بچیوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی نے شہر بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ہونیوالے عوامی اجتماعات میں شرکت کرکے حق پرستی کا ثبوت دیں۔

12/21/2024 7:56:30 PM