Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام سوسائٹی ، محمود آباد اور سرجانی ٹاؤن میں بڑے انتخابی جلسوں کا انعقاد


بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام سوسائٹی ، محمود آباد اور سرجانی ٹاؤن میں بڑے انتخابی جلسوں کا انعقاد
 Posted on: 11/22/2015
بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام سوسائٹی ، محمود آباد اور سرجانی ٹاؤن میں بڑے انتخابی جلسوں کا انعقاد 
کراچی میں ایم کیوایم کی انتخابی مہم زور سے جاری ہے ،انتخابی جلسوں میں مجموعی طور پر عوام نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی 
شہرکراچی اور اس کے عوام کی امیدوں کا واحد مرکز جناب الطاف حسین ہیں،عبدا لقادر خانزادہ ، ڈاکٹر فاروق ستار ، وسیم اختراور دیگر مقررین کا انتخابی جلسوں سے خطاب 
کراچی ۔۔۔22، نومبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کراچی میں بلدیاتی الیکشن کی مہم زور و شور سے جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم کے زیراہتمام سوسائٹی ، محمود آباد اور سرجانی ٹاؤن میں بڑے انتخابی جلسے منعقد ہوئے جن سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے خطاب کیا ۔ انتخابی جلسوں سے ایم کیوایم کے جن دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا ان میں ا کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبد القادر خانزادہ ، قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار ،سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر ، اراکین اور حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی عبد الوسیم کشور زہرا ، علی رضا عابدی ، سنجے پروانی ،ارشد وہرا ،فوزیہ حمید اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان گلفراز خان خٹک ، مطیع الرحمن اورنامزد حق پرست امیدواران بھی موجود تھے ۔انتخابی جلسوں کو ایم کیوایم کے پرچموں ، انتخابی نشان پتنگ کے ماڈلز ور جناب الطاف حسین کی خوبصورت تصاویر سے سجایا گیا تھا جبکہ جلسوں میں نوجوانوں ،بزرگوں اور خواتین نے مجموعی طور پر لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی اور حق پرست نامزد امیدواران کی کامیابی کیلئے اپنے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے جناب الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔ انتخابی جلسوں سے اپنے خطاب میں مقررین میں نے کہاکہ شہرکراچی اور اس کے عوام کی امیدوں کا واحد مرکز جناب الطاف حسین ہیں اور جناب الطاف حسین کے بغیر شہر کراچی کی ترقی و خوشحالی کا خواب دیکھنے والے دراصل خوش فہمی میں مبتلا ہیں اور ان قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں جو عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتا ہے اور فرسودہ جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام کا ساتھ دیتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی انتخابی مہم نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ عوام جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں اور کوئی بھی سازش اور منفی پروپیگنڈا جناب الطاف حسین اور عوام کے رشتہ میں ہرگز دراڑ نہیں ڈال سکتا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ 5دسمبر کا دن حق پرستوں کی کامیابیوں میں ایک سنہری باب رقم کرے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اور اس کے منتخب نمائندوں نے شہر کراچی کی ترقی و خوشحالی کیلئے جو جو وعدے کئے وہ پورے کئے اور شہر میں ترقیاتی منصوبوں ، تعلیمی اداروں ، روزگار کی فراہمی کو یقینی بنا کرعوام کو ہر لمحہ آسانیاں مہیا کی ہیں لیکن نام نہاد سیاسی و مذہبی جماعتوں میں موجود جاگیرداروں او ر وڈیروں کے نمائندے ایم کیوایم کی بلاتفریق عوامی خدمت کے عمل سے بھی خائف ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایم کیوایم عوامی مسائل اور مشکلات کے حل کے بجائے ان ہی کی طرح بن جائے اور اسی لئے ایم کیوایم کو ہر دور میں مظالم کا نشانہ بنایاجاتا ہے اوراس کی حب الوطنی کو آزمایا جاتا ہے ۔ مقررین نے انتخابی جلسوں کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 5دسمبر کے دن جو ق در جوق نکلیں اور حق پرست نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرائیں ۔
Election Corner Meeting in Mehmodabad 

Election Corner Meeting in Surjani

Election Corner Meeting in Society 

12/21/2024 8:19:12 PM