Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد بلدیاتی انتخابات میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کے نامز د امیدواران کی تاریخ ساز فتح ایم کیو ایم مخالفین کے منہ پر عوام کا طما نچہ ہے،نوید شمسی


حیدرآباد بلدیاتی انتخابات میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کے نامز د امیدواران کی تاریخ ساز فتح ایم کیو ایم مخالفین کے منہ پر عوام کا طما نچہ ہے،نوید شمسی
 Posted on: 11/21/2015
حیدرآباد بلدیاتی انتخابات میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کے نامز د امیدواران کی تاریخ ساز فتح ایم کیو ایم مخالفین کے منہ پر عوام کا طما نچہ ہے،نوید شمسی
تمام ترجبراور مظالم کے باوجود سندھ کے شہری علاقوں سے ایم کیو ایم کی تاریخی فتح ملک میں تبدیلی کی نوید ہے،نوید شمسی
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی کے مشترکہ بیان میں قائد تحریک جناب الطاف حسین
اور حق پرست عوام کو بلدیاتی انتخابات میں شاندار فتح پر خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی
حیدرآباد:۔۔۔21 ،نومبر،2015 ء
حیدرآباد بلدیاتی انتخابات میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کے نامز د امیدواران کی تاریخ ساز فتح ایم کیو ایم مخالفین کے منہ پر عوام طمانچہ ہے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی کے مشترکہ بیان میں قائد تحریک جناب الطاف حسین اور حق پرست عوام کو بلدیاتی انتخابات میں شاندار فتح پر خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ طاقت کے نشے میں باطل قوتیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا قلعہ فتح کرنے کے دعویدار وں کے سامنے حیدرآباد کی حق پرست عوام چٹان ثابت ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد شہر نے ایک بار پھر ان قوتوں کو یہ پیغام دیا ہے جو قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے چیپٹر کلوز کرنے کی خواہش رکھتے ہیں وہ دیکھ لیں کہ ایم کیو ایم مظلوم عوام کیلئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے اور اس کے خلاف ہر سازش ناکام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں باطل قوتوں نے دس جماعتی اتحاد بنا کر ایم کیو ایم کی شکست کے جو خواب دیکھے حق پرست عوام نے انہیں چکناچور کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد کسی فرد یاادارے کے خلاف نہیں بلکہ اس ملک کے تمام اداروں اور عوام کو بااختیار بنانے اور ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کی جدوجہد پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ جوطاقتیں عوام اور ملکی اداروں کے بے اختیار دیکھنا چاہتی ہے وہ ایم کیو ایم کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ترجبراور مظالم کے باوجود ایم کیو ایم کی سندھ کے شہری علاقوں سے تاریخی فتح ملک میں تبدیلی کی نوید ہے۔ 

12/21/2024 8:20:39 PM