Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کو شکست سے دوچار کرنے کی سازشیں عوام اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں، رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر عبد القادر خانزادہ


بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کو شکست سے دوچار کرنے کی سازشیں عوام اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں، رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر عبد القادر خانزادہ
 Posted on: 11/19/2015
بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کو شکست سے دوچار کرنے کی سازشیں عوام اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں، رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر عبد القادر خانزادہ 
عوام حق پرست نامزد امیدواران کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں تاکہ سازشیں کرنے والے عناصر اپنی موت آپ مر جائیں ، ڈاکٹر عبد القادر خانزادہ 
انتخابی مہم کے سلسلے میں گلشن معمار میں جلسہ اور گلشن اقبال میں ڈسٹرکٹ کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب 

کراچی ۔۔۔19، نومبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عبد القادر خانزادہ نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ملک بھر کے مظلوم عوام کیلئے بلاتفریق عملی جدوجہد سے ہی ملک میں مثبت تبدیلی آئے گی اور فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کا خاتمہ ہوگا اور ملک بھر کے مظلوم و محروم عوام کو ان کے حقوق ، اختیارات اور وسائل میسر آئینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گلشن معمار میں بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ اور گلشن اقبال میں ڈسٹرکٹ کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن زاہد منصوری بھی موجود تھے ۔ انتخابی جلسہ اور ڈسٹرکٹ کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء نے بلدیاتی انتخابا ت میں حق پرست امیدواران کوبھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے کیلئے اپنے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور ایم کیوایم اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر عبد القادرخانزادہ نے کہاکہ ملک بھر کے مظلوم اور محروم عوام کے جائز حقو ق کی جدوجہد کو روکنے کیلئے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے حامی اور ذہنیت رکھنے والے سیاسی جماعتوں کے رہنما قائدتحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کو اس لئے ہی جھوٹے الزامات اور تنقید کا نشانہ بناتے ہیں کہ انہیں اپنی چودھراہٹ کے خاتمے اور ملک کے غریب عوام کی حکمرانی کا عمل چوبیس گھنٹے خوفزدہ رکھتی ہے اور عوامی احتساب سے بچنے کیلئے یہ دو فیصد استحصالی طبقہ ایم کیوایم کے خلاف گھناؤنی سازشوں میں مصروف رہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے حق پرستی کی راہ میں بے شمار مصائب اور مشکلات کا سامنا کیا ہے لیکن نام نہاد سیاسی ومذہبی جماعتوں کے لیڈران کی طرح کبھی بھی عوامی مفادات کا سودا نہیں کیا اورمنتخب حق پرست نمائندگان کو عوام کی عملی خدمت کرنے کا ہی درس دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ماضی کے الیکشنوں میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتی آئی ہے اور اب بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم پر عرصہ حیات تنگ کیاجارہا ہے اور ایم کیوایم کو آزادانہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے غیرقانونی اور غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ گلی گلی ، کوچے کوچے اور محلے محلے کے عوام جناب الطاف حسین کی شخصیت سے متاثر ہیں اور ان کی عملی جدوجہد سے آگاہ ہیں لہٰذا بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کو شکست سے دوچار کرنے کی سازشیں عوام اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں اور حق پرست نامزد امیدواران کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں تاکہ سازشیں کرنے والے عناصر اپنی موت آپ مر جائیں ۔ 

12/21/2024 8:02:16 PM