Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآبا د میں بلدیاتی انتخاب کے نتائج صرف اور صرف حق پرست امیدواران کی کامیابی پر مبنی ہونگے۔ رکن رابطہ کمیٹی شبیراحمد قائمخانی


حیدرآبا د میں بلدیاتی انتخاب کے نتائج صرف اور صرف حق پرست امیدواران کی کامیابی پر مبنی ہونگے۔ رکن رابطہ کمیٹی شبیراحمد قائمخانی
 Posted on: 11/18/2015
حیدرآبا د میں بلدیاتی انتخاب کے نتائج صرف اور صرف حق پرست امیدواران کی کامیابی پر مبنی ہونگے۔ رکن رابطہ کمیٹی شبیراحمد قائمخانی
عوام کے حقوق غصب کرنے والی قوتیں بلدیاتی انتخابات میں جعلی اتحاد بنا کر عوام کے سامنے آئی ہیں ۔نوید شمسی 
فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے اور ناکامی باطل قوتوں کا مقدر بنتی ہے۔جوائنٹ زونل انچارج عابد غوری 
19نومبر کے دن حق پرست نمائندوں کی شاندار کامیابی اس شہر سے باطل قوتوں کا خاتمہ کر دیگی
حیدرآباد سٹی میں مختلف یونین کونسلز میں حق پر ست امیدواران کی انتخابی مہم کے حوالے سے منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب 
حید رآباد۔۔۔18 ، نومبر،2015ء
حیدرآبا د میں بلدیاتی انتخاب کے نتائج صرف اور صرف حق پرست امیدواران کی کامیابی پر مبنی ہونگے۔ان خیالات کا اظہار رکن رابطہ کمیٹی شبیراحمد قائمخانی نے حیدرآباد سٹی میں مختلف یونین کونسلز میں حق پر ست امیدواران کی انتخابی مہم کے حوالے سے منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ کارنرمیٹنگز میں ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی ، جوائنٹ زونل انچارج عابد غوری، اراکین زونل کمیٹی ، سعید عزیز، شہاب اکرام ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی سمیت سیکٹرز کے ذمہ داران و کارکنان اور علاقے کے معززین و عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے مو سم میں برساتی لیڈر عوام کو گمراہ کرنے کے لیئے اپنے بلوں سے باہر آجاتے ہیں مگرحق پرست عوام ان کے اصل چہروں سے اچھی طرح واقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی عوام صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد امیدواران کو کامیاب بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ 19نومبر کے دن بھی حیدرآباد شہر سے صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد امیدوار کامیاب ہونگے جو اس شہر سے برساتی لیڈروں کا خاتمہ کردینگے۔کارنر میٹنگ سے حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین حق پرستوں کے اتحاد کی علامت ہیں اور حیدرآباد شہر میں باطل پرست ایم کیو ایم مخالفین دس جماعتوں کا اتحاد اس بات کا منہ بولتاثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدو جہد مظلوم و محکوم عوام کے حقوق پر مبنی ہے اور عوام کے حقوق غصب کرنے والی قوتیں بلدیاتی انتخابات میں جعلی اتحاد بنا کر عوام کے سامنے آئے ہیں عوام انکے حال اور ماضی سے خوب واقف ہیں اس لیئے انہیں حیدرآباد میں رسوائی اور ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا ۔کا رنر میٹنگ سے جوائنٹ زونل انچارج عابد غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے اور ناکامی باطل قوتوں کا مقدر بنتی ہے۔انہوں نے کہ 19نومبر کے دن حق پرست نمائندوں کی شاندار کامیابی اس شہر سے باطل قوتوں کا خاتمہ کر دیگی۔ کارنر میٹنگ سے یونین کونسل کے چیئر مین اور وائس چیئر مین نے بھی خطاب کیا ۔


12/3/2024 9:44:07 AM