Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کو حکومت سندھ اور سیاسی مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈوں کا سامنا ہے ، رکن رابطہ کمیٹی عبد القادر خانزادہ


بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کو حکومت سندھ اور سیاسی مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈوں کا سامنا ہے ، رکن رابطہ کمیٹی عبد القادر خانزادہ
 Posted on: 11/18/2015
بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کو حکومت سندھ اور سیاسی مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈوں کا سامنا ہے ، رکن رابطہ کمیٹی عبد القادر خانزادہ 
مکمل اختیارات عوامی نمائندگان کو منتقل کرنے سے ہی بلدیاتی نظام کے ثمرات عوام تک پہنچ سکتے ہیں، عبد القادر خانزادہ
گلستان جوہر میں انتخابی جلسے اور ملیر میں بزرگ کارکنان کی کارنر میٹنگ سے خطاب
کراچی: ۔۔۔18، نومبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کراچی اور اس کے مضافات میں بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں انتخابی مہم بھر پور انداز میں جاری ہے ۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں سیکٹر اور یونٹوں کی سطح پر شہر بھر میں کارنر میٹنگوں ، انتخابی جلسوں اور پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیاجارہا ہے جس میں شہر بھر کے عوام کی بھر پورشرکت کے باعث شہر بھر کے انتخابی دفاتر اور مختلف علاقوں میں زبردست گہما گہمی دکھائی دے رہی ہے ۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز گلستان جو ہر میں انتخابی جلسہ اور ملیر میں بزرگوں کی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبد القادر خانزادہ نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ساجد احمد بھی موجود تھے ۔ انتخابی جلسہ اور بزرگ کارکنان کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عبد القادر خانزادہ نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کو حکومت سندھ اور سیاسی مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈوں کا سامنا ہے ،نامزد بلدیاتی امیدواران کو بلاجواز گرفتار کرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے جبکہ ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان جو شہر میں بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں انہیں بھی ہراساں اور گرفتار کیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ چھاپے و گرفتاریوں اور اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے نہ تو کل ایم کیوایم کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جاسکا ہے اور نہ ہی آج یہ ہتھکنڈے ہماری کامیابی میں رکاوٹ بن سکیں گے ،انہوں نے کہاکہ عوام ایسے حالات میں از خود اپنا کردار ادا کریں اور دیکھیں کہ ایم کیوایم کوکن کن غیر قانونی اور غیر جمہوری طریقے سے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی اور آزادانہ طور پر حصہ لینے سے روکاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کراچی میں جس طرح سے ایم کیوایم کی بھر پور انداز میں انتخابی مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں جو عوامی جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے وہ ایم کیوایم کی فتح کی نوید دے رہا ہے لیکن اس کے باوجود وہ قوتیں جو ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کو دل سے تسلیم نہیں کرتیں وہ اپنی سازشوں میں مصروف ہیں لیکن انشاء اللہ تعالیٰ ناکامی ان کا اب بھی مقدر بنے گی ۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام میں اگر اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل نہ کیاجائے تو اس کے ثمرات سے عوام محروم رہ جاتے ہیں ،نچلی سطح تک اختیارات عوامی نمائندگان کو منتقل کرنے سے ہی بلدیاتی نظام موثئرثابت ہوگا اوراس کے ثمرات عوام تک پہنچ سکتے ہیں ۔ انہوں نے انتخابی جلسہ اور کارنر میٹنگ میں بزرگ کارکنان سے اپیل کی کہ وہ لازمی طور پر 5دسمبر کو اپنے گھروں سے نکلیں اور حق پرست نامزد امیدواران کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب بنائیں تاکہ شہر کی خوشحالی اور عوام کے مسائل کا حل کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہوسکے اور عوام کو چین اور سکون میسر آسکے ۔ 

11/21/2024 5:25:37 AM