Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی جیت کو شکست میں تبدیل کرنے کی تمام سازشیں 5دسمبر کے دن ملیا میٹ ہوجائیں گی ، محترمہ زرین مجید ، ڈاکٹر عبد القادرخانزادہ


ایم کیوایم کی جیت کو شکست میں تبدیل کرنے کی تمام سازشیں 5دسمبر کے دن ملیا میٹ ہوجائیں گی ، محترمہ زرین مجید ، ڈاکٹر عبد القادرخانزادہ
 Posted on: 11/17/2015
ایم کیوایم کی جیت کو شکست میں تبدیل کرنے کی تمام سازشیں 5دسمبر کے دن ملیا میٹ ہوجائیں گی ، محترمہ زرین مجید ، ڈاکٹر عبد القادرخانزادہ 
بلدیاتی لیکشن کے سلسلے میں شاہ فیصل کالونی میں بزرگ کارکنان اور گلستان جوہر میں ریذیڈنٹس کمیٹی کے اجتماعات سے خطاب 
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے شاہ فیصل کالونی میں نامزد حق پرست امیدواران کے دفاتر کے دورے بھی کئے 
مارکیٹوں میں تاجروں اوردکانداروں سے ملاقاتیں کیں اور ان سے بلدیاتی انتخابات میں نامزد امیدواران کو کامیاب کرانے کی اپیل کی 
کراچی ۔۔۔17، نومبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان محترمہ ذرین مجید اور ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم ہی شہر کی واحد نمائندہ جماعت ہے اور بلدیاتی الیکشن 2015ء میں ایم کیوایم کی جیت کو شکست میں تبدیل کرنے کی تمام سازشیں 5دسمبر کے دن ملیا میٹ ہوجائیں گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز شاہ فیصل کالونی میں بزرگ کارکنان اور گلستان جوہر میں ریذیڈنٹس کمیٹی کی انتخابی کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ محترمہ ذرین مجید اور ڈاکٹر عبد القادر خانزادہ نے انتخابی مہم کے سلسلے میں شاہ فیصل کالونی میں حق پرست نامزد امیدواران کے انتخابی دفاتر کے دورے بھی کئے اور مارکیٹوں میں جاکر عوام سے ملاقاتیں کیں اور ان سے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے کی اپیل کی ۔ بزرگ کارکنان اور ریذیڈنٹس کمیٹی کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان محترمہ زرین مجید اور ڈاکٹر عبد القادر خانزادہ نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے خلاف مخالفین نے اتحاد بنایا ہے یہ اتحاد ان جماعتوں پر مشتمل ہے جو جرائم پیشہ عناصر ، دہشت گردوں اور انتہاء پسند عناصر کی حمایت کرتے آئے ہیں اور اپنے گھروں کو ان کیلئے پناہ گاہوں میں تبدیل کرتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام باشعور ہیں اور وہ نام نہاد سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ایک کیا دس بھی اتحاد ایم کیوایم کے مقابلے میں آجائیں لیکن کراچی کے عوام ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ان کے نامزد کردہ امیدواروں کو ہی کامیاب کرائیں گے اور ایسے کسی امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے جو انتہاء پسندی اور جرائم کی سرگرمیوں ملوث رہے ہوں اور اب انتخابات کے موقع پر عوام کے مسیحا بن کر سامنے آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی اور اس کے عوام ہی ملک میں مثبت تبدیلی لائیں گے اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد و منظم ہوکر مظلوم قومیتوں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہر آنیو الا دن ایم کیوایم کے خلاف نت نئی سازشوں سے بھرا ہوتا ہے لیکن یہ سازشیں عوام کے ذہنوں کو گمراہ نہیں کرسکتیں اور بلدیاتی انتخابات میں حق پرست نامزد امیدواران کو عوام بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواران ماضی کی طرح شہر کی خدمت کریں گے اور شہر اوراس کے عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کمی باقی نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس کے نامزد امیدواران اگر عوامی مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے ناکام ہوتے ہیں تو ایم کیوایم ان سے استعفے لیکر دوبارہ الیکشن کراتی ہیں اور ماضی میں ایم کیوایم نے ایسا کرکے دکھایا ہے ۔زرین مجید اور ڈاکٹر عبد القادر خانزادہ نے اجتماعات کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 5دسمبر کے دن اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور پتنگ کے انتخابی نشان پرمہر ثبت کرکے حق پرستوں دنیا پر واضح کردیں کہ ایم کیوایم کے خلاف جو جو سازشیں اور منفی پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں وہ جھوٹے ہیں اور عوام قائدتحریک جناب الطاف حسین کی قیادت پر بھر پور ااعتماد رکھتے ہیں ۔ 


12/21/2024 8:03:32 PM