Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ دوسری جماعتوں کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کر تی بلکہ وہ عوام کی عملی طور پر خدمت کر تی ہے۔ شبیر احمد قائم خانی


متحدہ قومی موومنٹ دوسری جماعتوں کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کر تی بلکہ وہ عوام کی عملی طور پر خدمت کر تی ہے۔ شبیر احمد قائم خانی
 Posted on: 11/13/2015
متحدہ قومی موومنٹ دوسری جماعتوں کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کر تی بلکہ وہ عوام کی عملی طور پر خدمت کر تی ہے۔ شبیر احمد قائم خانی 
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے 19نومبر کو بلدیاتی انتخابات غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو پارٹی ٹکٹ دیا جو غریب عوام کے حقیقی نمائندے ہیں۔شبیر احمد قائم خانی رکن رابطہ کمیٹی 
حیدرآباد کی عوام خو د کو باختیار بنانے کیلئے19نومبرکو صر ف اور صرف پتنگ پر مہر لگائیں۔شبیر احمد قائم خانی رکن رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو ڈرائنگ روم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔عابد غوری جوائنٹ زونل انچارج 
وہ وقت دور نہیں جب اس ملک پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں 98 فیصد غریب عوام کا راج ہوگا۔عابد غوری
حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے یوسی 18ملت آباد اوریوسی 31 سرفراز کالونی میں منعقدہ بڑی کارنر میٹنگز میں خطاب
حیدرآباد ۔۔۔14 ،نومبر،2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ دوسری جماعتوں کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کر تی بلکہ وہ عوام کی عملی طور پر خدمت کر تی ہے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے یوسی 18ملت آباد اوریوسی 31 سرفراز کالونی میں منعقدہ بڑی کارنر میٹنگز میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کارنر میٹنگز ایم کیوایم حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج عابد غوری واراکین زونل کمیٹی سمیت علاقے کی حق پرست عوام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اور حق پرست امیدواران کا والہانہ استقبال کیا اور پرجوش انداز میں نعرے لگائے،کارنر میٹنگز سے رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی نے مزید کہاکہ MQM چاہتی ہے کہ اقتدار میں غریب لوگ آئیں کیونکہ یہی لوگ غریبوں کے مسائل کی حقیقی ترجمانی کرسکتے ہیں اور اور ان کو حل کروا سکتے ہیں ،انہوں نے کہا قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ غریبوں اور98 فیصد طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اسمبلیوں میں بھیجا اور 19نومبر کو بلدیاتی انتخابات غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو پارٹی ٹکٹ دیا جو غریب عوام کے حقیقی نمائندے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کی عوام خو د کو باختیار بنانے کیلئے19نومبرکو صر ف اور صرف پتنگ پر مہر لگائیں ۔کارنر میٹنگز سے ایم کیوایم حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج عابد غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو ڈرائنگ روم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی بلکہ میدان عمل میں آکر ملک کے غریب و متوسط اور پسے ہوئے مظلوم طبقے کے حقوق کے لئے ملک سے رائج وڈیرانہ اور جاگیردارانہ نظام حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے اور اس ملک کے باشعور عوام یہ بات جانتے ہیں کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے حق بات ہمیشہ ببانگ دہل کی اورظالم اور فاشسٹ حکمرانوں کے سامنے کبھی سر خم نہیں کیا جس کی پاداش میں ان کے بڑے بھائی اور بھتیجے کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ کے بے شمار کارکنان کو بے دردی سے ماورائے عدالت قتل کر دیا گیا مگر الطاف حسین کے پائے استقلال میں کبھی لرزش نہیں آئی،انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب اس ملک پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں 98 فیصد غریب عوام کا راج ہوگا ۔


12/3/2024 9:53:48 AM