Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام کے بنیادی مسائل حل کرے گی اور شہر میں مثالی ترقیاتی کام بھی کرائے گی، فاروق ستار


ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام کے بنیادی مسائل حل کرے گی اور شہر میں مثالی ترقیاتی کام بھی کرائے گی، فاروق ستار
 Posted on: 11/13/2015
ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام کے بنیادی مسائل حل کرے گی اور شہر میں مثالی ترقیاتی کام بھی کرائے گی، فاروق ستار
بلدیاتی انتخابات میں ہمارا مقابلہ پی پی کے سیاسی کارکنوں کے ساتھ نہیں بلکہ پی پی کے وڈیروں کے ساتھ ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ نے موورثی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
ایم کیوایم پورے پاکستان میں چھوٹے انتظامی یونٹ بنانا چاہتی ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لئے ایم کیوایم نے موثر جدوجہد کی 
جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ نے دونوں حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات کروانے پر مجبور کردیا، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
ڈاکٹر محمد فاروق ستارکی اسلم آفریدی اور کشور زہرا کے ہمراہ نواب شاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب
نوابشاہ: ۔۔۔13نومبر2015ء
سندھ میں آبادی کادباؤبڑھ رہاہے اورایم کیوایم پورے پاکستان میں چھوٹے انتظامی یونٹ بناناچاہتی ہے،جن سے سندھ یاپاکستان کوکوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔متحدہ قومی موومنٹ نے موورثی سیاست کاخاتمہ کردیاہے،ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعدعوام کودرپیش بنیادی مسائل حل کرے گی اور شہرکی ترقی وخوشحالی کے لئے مثالی ترقیاتی کام بھی کرائے گی۔بلدیاتی انتخابات میں ہمارامقابلہ پی پی کے سیاسی کارکنوں کے ساتھ نہیں بلکہ پی پی کے ڈویروں کے ساتھ ہے،سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لئے ایم کیوایم نے موثر جدوجہد کی جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے دونوں صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات کروانے پر مجبور کردیا۔ ان خیالات کااظہارمتحد ہ قومی موومنٹ کے سینئررہنماء وقومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے رکن رابطہ کمیٹی اسلم آفریدی اوررکن قومی اسمبلی محترمہ کشور زہراکے ہمراہ نواب شاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرمحمدفاروق ستار نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف سے 12،ارب روپے کامطالبہ کرنے والی سندھ حکومت سیلز ٹیکس کی مدمیں گذشتہ سات سالوں میں ہونے والی آمدنی 420، ارکب روپے کاحساب دے۔ان 420ارب روپے کاحساب سندھ حکومت کوعوام دینا ہوگا، پنجاب میں موٹروے بن رہے ہیں لیکن سندھ میں ایک بھی سڑک موٹروے کی معیارکی نہیں ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ شہیدرانی بینظیر بھٹوکے نام پر سیاست کرنے والوں نے اس کے نام پرقائم کیے گئے ضلع شہیدبینظیرآبادکوترقیاتی کاموں کے لئے فنڈنہ دے کراس کا ستیاناس کردیاہے اس کے باسیوں کونہ توپینے کاصاف پانی فراہم کیاجارہاہے اور نہ ہی نکاسی آب کانظام درست کیاجارہا ہے۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے اس خدشے کا اظہارکیاکہ انتخابات کے نتیجے میں وجودمیںآنے والے بلدیاتی اداروں کواختیارات منتقل نہیں کئے جائینگے اگرایساہوتوایم کیوایم تمام بلدیاتی اداروں کومنتخب چیئرمینوں اوراراکین خواہ ان کاتعلق کسی بھی جماعت سے ہومل کراختیارات کے حصول کے لئے مہم چلائے گی۔انہوں نے کہاکہ صوبے کی حکمراں جماعت بلدیاتی انتخابات جیتنے کے لئے جبر، دھونس اوردھاندلی سے کام لے رہی ہے ،بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کاآغازتو حلقہ بندی کے ساتھ ہی کردیا گیا تھاجبکہ میونسپل کمیٹی نواب شاہ میں6دیہی حلقے ملادیئے گئے تھے تاک ایم کیوایم کاچیئرمین منتخب نہ ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ اگر2013کے قومی انتخابات کی دھاندلی کی تاریخ کو دوہرایاگیا تو اس کے نتائج کی تمام ترذمہ داری سندھ حکومت پرہوگی۔انہوں نے کہاکہ صاف وشفاف انتخابات کراناالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ امن وامان کوبحال رکھنے کے لئے فوج اوررینجرزکوطلب کرناان کاکام ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اوربھارت میں جنگ ہوگی تو دونوں طرف کے عوام کانقصان ہوگا، ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہماری رینجرزسے کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے ، ہمیں انتخابی سرگرمیاں کرنے کے لئے دفاترکھولنے اورجلسے جلوسوں کی اجازت دی گئی ہے ۔آخرمیں انہوں نے نواب شاہ پریس کلب کے صدر محمد انورشیخ کے ہمراہ پریس کلب کے مختلف شعبوں کادورہ کیا۔


11/23/2024 12:03:09 AM