Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین کی لازوال جدو جہد کی بدولت ملک میں بہت جلد عوامی انقلاب برپا ہوگا جو ملک میں عو ام کی خوشحالی کے دشمن مراعات یافتہ طبقے کا خاتمہ کر دے گا ۔ شبیر احمد قائمخانی


قائد تحریک جناب الطاف حسین کی لازوال جدو جہد کی بدولت ملک میں بہت جلد عوامی انقلاب برپا ہوگا جو ملک میں عو ام کی خوشحالی کے دشمن مراعات یافتہ طبقے کا خاتمہ کر دے گا ۔ شبیر احمد قائمخانی
 Posted on: 11/10/2015
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی لازوال جدو جہد کی بدولت ملک میں بہت جلد عوامی انقلاب برپا ہوگا جو ملک میں عو ام کی خوشحالی کے دشمن مراعات یافتہ طبقے کا خاتمہ کر دے گا ۔ شبیر احمد قائمخانی
حیدرآباد سے حق پرست بلدیاتی نمائندوں کی بلا مقا بلہ بڑی تعداد میں کامیابی ملک میں سحرنوکی نوید ہے ۔ رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائمخانی
بلدیاتی نظام حقیقی جمہوریت کی مانند ہوتا ہے ، ایم کیو ایم عوام کو بااختیاربناکر جمہوریت کے ثمرات اس کے اصل حق داروں تک 
پہنچائے گی ۔جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتاز
حیدرآباد کی عوام 19نومبر کو حق پرست نمائندوں کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر پیغام حق پر ستی کے دشمنوں کے
عزائم خاک میں ملادیں گے ۔ رکن صوبائی اسمبلی صابر حسین قائمخانی
حیدرآباد۔۔۔10نومبر،2015 ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائمخانی نے کہا ہے کہ حیدرآباد سے حق پرست نمائندوں کی بلا مقا بلہ بڑی تعداد میں کامیابی ملک میں سحرنوکی نوید ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میںیونین کونسل 84 ، سیکٹر Fمیں منعقدہ ہونے والی ایک بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کارنرمیٹنگ میں ایم کیو ایم حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتاز و اراکین زونل کمیٹی ،حق پرست مستعفی رکن اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی ،یونین کونسل 84 کے حق پرست امیدواران برائے چیئر مین محفوظ خان، وائس چیئرمین فیصل خان سمیت سیکٹرF کے ذمہ داران و کارکنان اور اہلیان حالی روڈنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی لازوال جدو جہد کی بدولت ملک میں بہت جلد عوامی انقلاب برپا ہوگا جو ملک پر قابض مراعات یافتہ طبقے اور عوام کی خوشحالی کے دشمنوں کا خاتمہ کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ 19نومبر کو حیدرآباد کی حق پرست عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد امیدواران کو شاندار فتح سے ہمکنار کرینگے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مفاد پرست ٹولہ جو عوام کو گمراہ کرنے کے لیئے اپنی توانائیاں صرف کررہا ہے وہ دیکھ لے کہ حیدرآباد شہر کل بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کا قلعہ تھا اور آج بھی قائد کا قلعہ ہے اور ا س شہر سے صرف اور صرف نمائندے ہی کامیا ب ہونگے۔کارنر میٹنگ سے ایم کیو ایم حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتاز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی نظام ملک میں حقیقی جمہوریت کی مانند ہوتا ہے اور اس سے راہ فرار اختیار کرنے والے ملک میں جمہوری نظام کے دشمن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ کے لیئے اپنا کردار ادا کیا مگر بدقسمتی سے جمہوری دو ر میں حقیقی جمہوریت یعنی بلدیاتی نظام کو عوام سے دور رکھا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد خوش آئند اقدام ہے اور ایم کیو ایم عوام کو بااختیار بنا کر حقیقی جمہوریت کے ثمرات فراہم کرنے کے لیئے اپنا کردار ادا کر تی رہے گی ۔ کارنرمیٹنگ سے حق پرست مستعفی رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابرحسین قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد شہر میں ایم کیو ایم کے ناظمین کے دور میں جو ترقیاتی کام ہوئے انکی مثال حیدرآباد کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جنا ب الطاف حسین نے ہمیشہ حق پر ست نمائندوں کو عوامی خدمت کا درس دیا اور انکی تعلیمات کی بدولت حق پرست قیادت ہمیشہ عوامی خدمت میں متحرک رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی عوام 19نومبر کو حق پرست نمائندوں کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر پیغام حق پر ستی کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملادیں ۔کارنر میٹنگ سے حق پرست امیدوار برائے چیئر مین محفوظ خان اور وائس چیئرمین فیصل خان نے بھی خطاب کیا ۔ 

12/21/2024 8:10:56 PM