Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جامشورومیں ایم کیوایم کے امیدواروں کوپیپلزپارٹی کے مقامی وڈیروں اور انتظامیہ کی جانب سے دھمکیاں قابل مذمت ہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


جامشورومیں ایم کیوایم کے امیدواروں کوپیپلزپارٹی کے مقامی وڈیروں اور انتظامیہ کی جانب سے دھمکیاں قابل مذمت ہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 11/7/2015
جامشورومیں ایم کیوایم کے امیدواروں کوپیپلزپارٹی کے مقامی وڈیروں اور انتظامیہ کی جانب سے دھمکیاں قابل مذمت ہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
میونسپل کمیٹی کوٹری اورمیونسپل کمیٹی بھولاری سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے امیدواروں ، ذمہ داروں اورکارکنوں کو پیپلزپارٹی کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں
ایم کیوایم کے امیدواروں کودستبرارکرانے کیلئے بھی دھمکیاں دی گئیں، اس مقصدکیلئے مقامی پولیس کوبھی استعمال کیاگیا
پیپلزپارٹی نے سکھر ، خیرپور اور دیگرعلاقوں میں ایم کیوایم اوردیگرسیاسی مخالفین کو دبانے کیلئے جبروتشدد کے ہتھکنڈےاستعمال کئے تھے اوراب یہی کچھ مختلف ضلعوں میں کیاجارہاہے ۔رابطہ کمیٹی 
جمہوریت کی دعویدارپیپلزپارٹی کی جانب سے اس طرح کے غیرجمہوری ہتھکنڈے اختیارکرنا قابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی
اس طرح کے ہتھکنڈے اختیار کرکے الیکشن جیتے جاسکتے ہیں لیکن عوام کی ہمدردیاں حاصل نہیں کی جاسکتیں۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 7 نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جامشورومیں ایم کیوایم کے امیدواروں کوپیپلزپارٹی کے مقامی وڈیروں اورمقامی انتظامیہ کی جانب سے دھمکیوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ میونسپل کمیٹی کوٹری اورمیونسپل کمیٹی بھولاری سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے امیدواروں ، ذمہ داروں اورکارکنوں کو پیپلزپارٹی کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں،اس سے قبل ایم کیوایم کے امیدواروں کودستبرارکرانے کیلئے بھی دھمکیاں دی گئیں، اس مقصدکے لئے مقامی پولیس کوبھی استعمال کیاگیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھی سکھر ، خیرپور اور دیگرعلاقوں میں ایم کیوایم اوردیگرسیاسی مخالفین کو دبانے کیلئے جبروتشدد کے ہتھکنڈے استعمال کئے تھے اوراب یہی کچھ دوسرے مرحلے میں بھی سندھ کے مختلف ضلعوں میں کیاجارہاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جمہوریت کی دعویدارپیپلزپارٹی کی جانب سے اس طرح کے غیرجمہوری ہتھکنڈے اختیارکرنا قابل مذمت ہے۔اس طرح کے ہتھکنڈے اختیار کرکے الیکشن جیتے جاسکتے ہیں لیکن عوام کی ہمدردیاں حاصل نہیں کی جاسکتیں۔

12/21/2024 8:22:59 PM