Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ: سکھر ضلع کی چار یونین کونسلوں سے ایم کیوایم کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کامیاب ہوگئے


سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ: سکھر ضلع کی چار یونین کونسلوں سے ایم کیوایم کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کامیاب ہوگئے
 Posted on: 10/31/2015
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ: سکھر ضلع کی چار یونین کونسلوں سے ایم کیوایم کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کامیاب ہوگئے
سکھر کی مختلف یونین کونسلوں سے ایم کیوایم کے 17 جنرل کونسلرز بھی کامیاب ہوگئے 
ضلع گھوٹکی کی تحصیل رونگتی سے بھی ایم کیوایم کے امیدوار محمد اشرف جنرل کونسلر منتخب ہوگئے
سکھر، گھوٹکی سے ایم کیوایم کے مجموعی طور پر 26 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں 4 یوسی چیئرمین، 4 وائس چیئرمین اور 18 کونسلر شامل ہیں
کراچی ۔۔۔ 31 اکتوبر 2015ء
سندھ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سکھرضلع کی چاریونین کونسلوں سے ایم کیوایم کے چیئرمین اوروائس چیئرمین کامیاب ہوگئے جبکہ سکھر ضلع کی مختلف یونین کونسلوں سے ایم کیوایم کے 17جنرل کونسلرزبھی کامیاب ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سکھرکے ضلع کی یوسی نمبر پانچ سے ایم کیوایم کے محمد فرید صدیقی چیئرمین اورماجد حسین وائس چیئرمین منتخب ہوئے ۔یوسی نمبر12 سے ایم کیوایم کے امیدوار سید نسیم ہاشمی چیئرمین اور محمد شاہد مغل وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔ سکھرکی یوسی 13سے ایم کیوایم کے امیدوار محمد یاسین آرائیں چیئرمین جبکہ نثاراحمد وائس چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ یوسی 14سے ایم کیوایم کے آصف علی چیئرمین اور محمدعلی شیخ وائس چیئرمین منتخب ہوئے ۔ علاوہ ازیں سکھرضلع مختلف یونین کونسلوں سے ایم کیوایم کے 17جنرل کونسلرز بھی کامیاب ہوئے۔جنرل کونسلرزکی نشست پر کامیا ب ہونے والوں میںیونین کونسل نمبر ایک کے وارڈنمبر 2سے محمدشاہد، وارڈ نمبر3سے محمدآصف۔یونین کونسل 3کے وارڈنمبر 3سے آصف الدین ، وارڈنمبر 4سے کاشف زاکر ۔یونین کونسل نمبر4 کے وارڈنمبرایک سے عبد الرحمن ۔یوسی 5کے وارڈنمبر3سے سیدیعقوب علی شاہ، وارڈنمبر 4سے شفیق الرحمن۔ یونین کونسل نمبر9 کے وارڈ نمبر2سے عبدالرشید بندھانی۔ یونین کونسل 12کے وارڈنمبر ایک سے منظوراحمد، وارڈنمبر4سے خرم کمبوہ۔ یونین کونسل 13کے وارڈنمبر3سے نصیراحمد، وارڈنمبر4سے محمدافتخار۔یونین کونسل نمبر14شاہ لطیف کے وارڈنمبر ایک سے رئیس احمدعباسی، وارڈنمبر 2سے محمدحنیف۔یونین کونسل نمبر15پراناسکھر کے وارڈنمبر2سے رشیداحمد۔یونین کونسل نمبر16کے وارڈنمبر4سے نصرت حسین زیدی اوریونین کونسل نمبر17 نیوپنڈ کے وارڈنمبر3سے لیاقت علی خان شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ضلع گھوٹکی کی تحصیل رونگتی سے بھی ایم کیوایم کے امیدوار محمداشرف جنرل کونسلر منتخب ہوگئے ۔ اس طرح سندھ میں ہونے والے اب تک موصول ہونے والے غیرسرکاری انتخابی نتائج کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں سکھراورگھوٹکی سے ایم کیوایم کے مجموعی طورپر26امیدوارکامیاب ہوگئے جن میں 4یوسی چیئرمین ، 4وائس چیئرمین اور18کونسلر شامل ہیں۔ 

12/21/2024 7:44:41 PM