Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم گلشن معمار اسکیم 33 کے کارکن عدیل کی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


رینجرز اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم گلشن معمار اسکیم 33 کے کارکن عدیل کی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 10/21/2015
رینجرز اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم گلشن معمار اسکیم 33 کے کارکن عدیل کی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
چھاپے و گرفتاریوں کے ذریعے ایم کیوایم کے کارکنان کے بلند حوصلوں کو ہر گز کمزور نہیں کیا جاسکتا، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
غیر قانونی اور بلاجواز چھاپے و گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرایاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔21، اکتوبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرزاہلکاروں کے ہاتھوں عزاداران حسین کیلئے لگائی گئی پانی کی سبیل پربیٹھے ہوئے ایم کیوایم گلشن معماراسکیم 33یونٹ33-Aکے کارکن عدیل کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چھاپے و گرفتاریوں کے ذریعے ایم کیوایم کے کارکنان کے بلند حوصلوں کو ہر گز کمزور نہیں کیاجاسکتا اور نہ ہی غیر قانونی اورغیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کرکے کارکنان کو قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم سے دور کیا جاسکتا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کو گھروں پر سوتے ہوئے ، ملازمتوں کے دوران اور مختلف راستوں سے تو چن چن کر گرفتار کیا ہی جارہا تھا لیکن اب عزاداران حسین کیلئے لگائی گئی پانی کی سبیل پر بیٹھے ہوئے ایم کیوایم کے کارکن عدیل کو بلاجواز گرفتار کرنا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردینا سراسر ظلم ہے ۔ر ابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمدنواز شریف ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اورشکایت ازالہ کمیٹی کے ممبران سے مطالبہ کیاکہ رینجرزاہلکاروں کی جانب سے گلشن معماراسکیم 33یونٹ33-Aکے کارکن عدیل کی گرفتاری کافوری نوٹس لیاجائے اور غیر قانونی اور بلاجواز چھاپے و گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرایاجائے ۔ 

10/1/2024 12:19:49 PM