خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے سلسلے کا سالانہ امدادی پروگرام 7، اگست بدھ کو جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوگا
کراچی ۔۔6، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے سلسلے کا سالانہ امدادی پروگرام مورخہ7، گست 2013ء بروز بدھ سہ پہر 3:00بجے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوگا۔ امدادی پروگرام میں غرباء ، مساکین ، یتیموں ، بیواؤں اور مستحقین میں کروڑوں روپے مالیت پر مشتمل امدادی سامان اور نقد رقوم تقسیم کی جائیں گی ۔خدمت خلق فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کی جانب سے امدادی پروگرام کیلئے مستحقین میں امدادی اشیاء کے ٹوکن جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں امدادی پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔