ایم کیو ایم اورنگی سیکٹر یونٹ 121اے کے جوائنٹ انچارج منظور عالم کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کرلیا ہے،منظور عالم کی گرفتاری سے متعلق انکے اہل خانہ یا کسی تنظیمی ذمہ دار کو آگا ہ نہیں کیا جارہاہے ، ایم کیوا یم اور منظور عالم کے اہل خانہ کو انکی زندگی و سلامتی سے متعلق شدید خدشات لاحق ہوگئے ہیں ،ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ منظور عالم کی زندگی کو درپیش خطرات کا فوری نوٹس لیں ۔