نکاش کاظمی کی اہلیہ کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی :۔۔۔ 28 ستمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نامور شاعر نکاش کاظمی سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے نکاش کاظمی سمیت مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطاکرے۔