Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہی ہے ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


رینجرز ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہی ہے ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
 Posted on: 9/25/2015
رینجرز ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہی ہے ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
خدمت خلق فاؤنڈیشن انتظامیہ کی بنائے گئے ضابطہ اخلاق پرعمل پیراہے
انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ ،فلاحی ادارے کااتھارٹی لیٹراورشناختی کارڈ ہونے کے باوجود رینجرزاہلکاروں نے عیدکے پہلے روزہمارے درجنوں کارکنان کوبلاجوازگرفتارکیاگیا
عوام کی جانب سے عطیہ کی گئی قربانی کی ہزاروں کھالوں سے بھرے ٹرک اور سوزوکیاں ضبط کرناسراسرغیرقانونی ،غیرآئینی ہے
سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے رکن نورحسین اورنواب شاہ زون کے انچارج ڈاکٹرنعیم سمیت تمام گرفتارشدگان کورہاکیاجائے
وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف رینجرزکی جانب سے چھینی گئی کھالوں کے ٹرکس،سوزوکیاں اورگرفتارکارکنان کوفی الفوررہاکروائیں،
ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی طارق گراؤنڈفیڈرل بی ایریامیں پریس کانفرنس
کراچی:۔۔۔25ستمبر2015ء
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی اورسابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انتظامیہ کی بنائے گئے ضابطہ اخلاق پرعمل پیراہے جبکہ رینجرز ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عیدالاضحی کے موقع پرانتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ ،فلاحی ادارے کااتھارٹی لیٹراورشناختی کارڈ ہونے کے باوجودرینجرزاہلکاروں نے عیدکے پہلے روزہمارے درجنوں کارکنان کوبلاجوازگرفتارکیاگیااورعوام کی جانب سے عطیہ کی گئی قربانی کی ہزاروں کھالوں سے بھرے ٹرک اور سوز وکیاں ضبط کرلیاگیاجوسراسرغیرقانونی ،غیرآئینی اورغیرانسانی عمل ہے ۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیاکہ ہمارے ساتھ کی گئی زیادتیوں عمل فی الفوربندکروائیں اوررینجرزکی جانب سے چھینی گئی کھالوں کے ٹرکس ،سوزوکیاں اورگرفتارکارکنان کوفی الفوررہاکروائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ دس ہزارسے زائدکھالیں واپس کی جائینگی۔دفاترمیں بیٹھے رضاکاروں کوگرفتارکیاجارہاہے یہ لوگ گھرگھرکھالیں چھیننے نہیں گئے تھے رینجرزکی جانب سے یہ ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلاخلاف ورزی کی جارہی ہے ،خدمت خلق فاؤنڈیشن کوعوام کی عطیہ کردہ کھالیں مستحق افرادکی امانت ہے جس کوضائع کرکے یاکسی اورچیز میں استعمال کرکے اللہ کے عذاب کودعوت کی جاری ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے عیدالاضحی کے پہلے روزطارق گراؤنڈفیڈرل بی ایریامیں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پررابطہ کمیٹی کے اراکین بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے طارق گراؤنڈمیں صحافیوں کی تشریف آواری پر شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہاکہ آج عیدالاضحی ہے اور ہرسال کی طرح امسال بھی خدمت خلق فاؤنڈیشن کے لاکھوں رضاکارغریبوں،مساکین اوریتموں کی بے لوث خدمت کا جذبہ دل میں لیکر قربانی کی کھالیں جمع کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ رضاکار کھالیں چھین نہیں رہے بلکہ عوام انہیں اپنی مرضی سے کھالیں عطیہ کررہے ہیں اوراس سلسلے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ان کے پاس اتھارٹی لیٹر،انتظامیہ کااجازت نامہ اورشناختی کارڈہے جوضابطہ اخلاق کے عین مطابق ہے اورجس کے بعد انہیں کھالیں چھینے کے چھوٹے الزامات میں گرفتارکرناسراسرقانون کے منافی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ضابطہ اخلاق پرعمل پیراہے جس میں ہم نے کسی بھی حالت میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے لئے ہمیں زبردستی کھال جمع نہیں کرنی۔انہوں نے کہاکہ یہ اخلاقی ادوارکاتقاضہ بھی ہے اورمذہب سے انحراف ہے جوضابطہ اخلاق کے بھی خلاف ہے ۔ ہماری پالیسی ہے کہ ہم زور زبردستی اورجبرسے کھالیں جمع نہیں کریں۔ہمارے لئے خوش آنندبات ہے کہ فیڈرل بی ایریابلاک4میں مرکزی ڈیمپنگ پوائنٹ ہے اس کے علاوہ شہر بھرمیں26علاقائی کیمپس قائم ہیں جس کی اجازت ہمارے پاس ہے ۔یہ ساراعمل ضابطہ اخلاق کے عین مطابق ہے ،علاقائی کیلٹنگ پوائنٹ سے ٹھیکیدارکے آدمی یاجن کوہم نے یہ کام دیاہے کہ وہ کیلنٹنگ پوائنٹ سے ڈیمپنگ پوائنٹ تک کھالیں لائیں جس کاان کو اجازت نامہ بھی ہے اورہمارااتھارٹی لیٹربھی ہے۔اسی طرح ان کے اپنے شناختی کارڈ ، انتظامیہ کااجازت نامہ،کے کے ایف اجازت نامہ اوران کااپناشناختی کارڈہونالازمی ہے جوہم نے انہیں دیاہے۔ہم نے انتظامیہ کے ساتھ پوراتعاون کیاہے کہ اگر کہیں پرکوئی زبردستی کررہاہے اورزبردستی کھال چھین رہاہے اورجس کے گھر سے کھال وصول کی جارہی ہے اس کی شکایت کاہونالازمی ہے۔جس کی کمپلین پرقانون نافذ کرنے والوں کا کارروائی ہونی چاہئے ۔اگرزبردستی کوئی بھی کررہاہے تواس کے خلاف کارروائی ہوناچاہئے اورشکایت پررسپونس ہوناچاہئے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کواپنے انداز سے پیش کر رہے ہیں۔ اورجوہم نے کھالوں کی منتقلی کاطریقہ اختیارکیاہے وہ قوائدوضوابط کے عین مطابق ہے۔لیکن صوبوں کوایسامحسوس ہوتاہے کہ کچھ ابہام کی وجہ سے ہماری فہیم مختلف ہے اور ہم نے انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے اوررینجرزسے رابطہ کیاہے اوران سے درخواست کی ہے اورانہیں مشورہ دیاہے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں اورکھالیں جمع کرنے والے والوں کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں ہوناچاہئے ۔20کے قریب سوزی کیاں انہیں کیلٹنگ پوائنٹ سے آرہی تھی انہیں طارق گراؤنڈآنے نہیں دیا گیا جوہزاروں کھالیں بنتی ہیں اور10کے قریب ٹرک ہیں جنہیں طارق گراؤنڈنہیں پہنچنے دیاگیا۔ہم ن انتظامیہ سے بات کی ہے رینجرزسے بات کی اورقانون نافذکرنیو الے اداروں سے بات کی ہے ،یہ سوزکیاں اورٹرک کسی چھینے نہیں گئے ان کے ڈرائیورکے نام ،ان کے نام اورگاڑیوں کے نمبربھی ہمارے پاس ہیں جوہم پولیس اعلیٰ احکام کوپیش کرنے کوتیارہیں،چھوٹے بڑے اوردرمیانے ٹائپ کے ٹرکس ہیں جن میں مجموعی طورپر10ہزارکھالیں رولے میں ہیں،ہم نے ٹرک اورسوزکیوں ہم نے روک دیاہے یہ دس ہزارکھالیں بھی اگر بروقت نمک نہیں لگایاگیاتویہ خراب ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہے ،ان کے پاس اجازت نامہ ہے ،اتھارٹی لیٹرہے اوراپنی شناخت بھی ہے۔اس معاملے میں غلط فہمی پیدا نہیں ہونا چاہئے۔اس کے انفرادی شکایت کنندہ بھی نہیں ہیں،یہ گاڑیاں روکی یہ ہی نہیں بلکہ ہمارے پوائنٹ بھی بندکردیئے گئے ہیں جمشیدروڈپرپوائنٹ بندکردیاگیااورکارکنان کوگرفتارکیا گیا ۔ یہ لوگ دفتر پر بیٹھے ہوئے تھے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے واقعات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ نارتھ ناظم یونٹ178کے جوائنٹ انچارج سیدوقاص احمداورکمیٹی رکن انیس جوکہ کھالوں کی گاڑی لیکرآرہے تھے تو رینجرز نے گاڑی اوردونوں ساتھیوں کوگرفتارکرلیا،اسی طرح فیڈرل بی ایریا یونٹ151میں اے پی ایم ایس اوسیکٹربی کے دو ساتھی عمراورضیاء الدین کورینجرزنے گرفتارکرلیا،فیڈرل بی ایریاکے علاقے یونٹ 155 رونق السم اسکول سے یونٹ کے لیبرڈویژن پی ٹی سی ایل کے یونٹ انچارج اورجوائنٹ یونٹ انچارج کو25ساتھیوں اور کھالوں سے بھراایک ٹرک سمیت گرفتارکرکے اپنے ہمراہ لے گئے ہیں،فیڈرل بی ایریا میں ہی یونٹ155کے یونٹ انچارج لقمان عارف اور کمیٹی رکن محسن کوکارکن شکیل دربارسمیت گرفتارکرلیاہے،جبکہ ڈیفنس کے علاقے P&Tکالونی سے رینجرزنے دوگاڑیاں کھالوں سمیت کارکنان گرفتار کرلیا،ڈیفنس کلفٹن یونٹ پی اینڈٹی کالونی کی حدودسے رینجرزنے کارکن ندیم اورنیشنل بینک لیبرڈویژن کے ساتھی کومین ڈیمپنگ پوائنٹ سے گرفتارکرلیا،ابراہیم حیدری سیکٹرنورانی بستی یونٹ ابراہیم حیدری سیکٹر کے جوائنٹ انچارج عتیق الرحمن کورینجرزنے گرفتارکرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں،ایم این اے محبوب عالم کے سامنے سے اورنگی سیکٹرایلڈرزونگ کے جوائنٹ انچارج مشتاق کورینجرزنے گرفتار کرلیا ، اسی طرح اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ126کی حدودسے یونٹ انچارج سلیم اورکارکن شفیق کے ساتھ ایک سوزوکی جس میں200کھالیں موجودتھی گرفتارکرلیا،کورنگی یونٹ78کی حدودسے رینجرزاہلکار کارکن راشدعلی کوگرفتارکرلیاانکے ساتھ گائے کی25کھالیں بھی ضبط کرلی، لانڈھی یونٹ86کی حدودمیں رینجرزنے امان اللہ کوبمعہ کھالوں کے ٹرک کے ساتھ گرفتارکرکے لئے گئے ہیں اورلانڈھی یونٹ83 کے فنانس سیکریٹری احمدکوبھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔اسی طرح شاہ فیصل کالونی سیکٹر یونٹ 103-Bکی حدودسے رینجرزنے ٹرک نمبرJY-1016کوڈرائیور ناصراور بزرگ کارکن نسیم اوریونٹ106کی پوائنٹ سے گائے اوربکرے کھالوں سمیت رینجرزاہلکاراپنے ساتھ لے گئے جبکہ رینجرز اہلکارشاہ فیصل کالونی سیکٹریونٹ103-Bکے مرکزی کیمپ سے 60کھالیں چھین کرلے گئے اور شاہ فیصل کالونی یونٹ 103-Bاور103-Aکے درمیان کیمپ سے کاکرن ہاشمی ،بلال اور دوہمدرد افراد کو گرفتار کرلیاگیا،اسی طرح یونٹ100شاہ فیصل کالونی کے کمیٹی رکن جبارکوراستے سے رینجرز نے گرفتارکرلیاجبکہ یونٹ 103-Aکے کارکن ظہیرکورینجرزنے راستے سے گرفتارکرلیااورکھالوں سے بھرا ٹرک بھی ساتھ لے گئے۔ملیریونٹ97کی حدود سے رینجرزنے ایم کیوایم کے تین کارکنان سجاد حیدر ،طارق اورشیری کو گرفتارکرکےHایریاملیرلے گئے ہیں،ناظم آبادیونٹ170کے کارکن فریدکورینجرز سوزوکی نمبر 1893 سمیت گرفتارکرلیا،لیاقت آبادیونٹ158کی حدود میں رینجرزنے دو سوزوکیوں کوروکااور دونوں سوزوکیوں اورکارکنان بابر اور محمدیوسف کوگرفتارکرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے کہاکہ فیڈرل بی ایریایونٹ 143 میں سوزوکی نمبرKN-4320میں سوار دو ساتھیوں قیصراور ناصرکو ڈرائیور سمیت رینجرزنے گرفتار کر لیا اور سوزوکی بھی ساتھ لے گئے۔اسی طرح سوسائٹی سیکٹر یونٹ62کے ساتھی فیروزعالم کوکھالوں سے بھری سوزوکی نمبرKB-075کے ساتھ موسیٰ کالونی طارق گراؤنڈکے قریب سے رینجرز نے سوزوکی کے ڈرائیورسمیت گرفتارکرلیااورسوزوکی میں لوڈ 70 سے زائد کھالیں ساتھ لے گئے جبکہ سوسائٹی سیکٹریونٹ65امبرٹاورسے وسیم شوکت اورآصف کورینجرزنے کھالوں کی سوزوکی سمیت گرفتار کرلیا، نارتھ کراچی یونٹ 134کے علاقے 11-Hسے کارکنان عادل اور فیضان کوگرفتارکرلیاگیاہے ،سوسائٹی یونٹ65سے لیبرڈویژن HBLیونٹ کے کارکن سلیم بیگ اورفریدکوکھالوں کی گاڑی سمیت رینجرز نے گرفتار کرلیا ۔ پی آئی بی کالونی سیکٹریونٹ58-Aکی حدودسے ایلڈرز ونگ کے ساتھی کو کھالوں سے بھرے ٹرک کے ساتھ رینجرزنے گرفتارکرلیا،پی آئی بی کالونی یونٹ55کے ساتھی فیصل سومرو کو اے پی ایم ایس اوکے تین کارکنان سمیت رینجرزنے گرفتار کرلیا اور ناظم آبادگلہبار یونٹ181میں رینجرزنے ٹرک نمبرKF-9245کوڈرائیوروقارخان ولدعرفان خان اورکارکن طارق علی ولد مقصود کو طارق گراؤنڈکے پاس سے گرفتار کرلیااورکھالوں سے براٹرک اپنے رینجرزہیڈکوارٹرلے گئے۔سرجانی ٹاؤن میں علاقائی مرکزی کیمپ پرشعبہ خواتین کی باجیوں اور سیکٹرانچارج ریحان حسین بیٹھے ہوئے تھے کہ سیکٹرانچارج ریحان حسین کو اچانک سول لباس والے اہلکاروں نے گرفتارکرکے لئے گئے جبک رینجرز ہی نے نیوکراچی یونٹ134میں گاڑی نمبرLZH-2086ڈرائیور کمال اوریونٹ کمیٹی کے رکن عدنان شیخ کوگاڑی سمیت جس میں کھالیں لوڈتھی گرفتارکرلیانیوکراچی یونٹ 140-Bکی حدودمیں رینجرزنے ہی گاڑی نمبرBD-2724کو ڈرائیور غیوراورکارکن افسرسمیت گرفتارکرلیا،ناظم آباد رمپاپلازہ میں کیمپ پرچھاپہ مارا،لیاقت آبادمیں بابر اور انیس کوگرفتارکرلیاگیا۔فیڈرل بی ایریا،پی آئی بی کاپوائنٹ کورینجرزنے سیل کردیاگیاجبکہ ڈرائیوروقارخان اور طارق مقصودکوطارق گراؤنڈکے باہرسے گرفتارکیااورٹرک رینجرز ہیڈ کواٹرپہنچادیاگیا۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ ہم نے نہیں چاہتے کہ ریاستی اداروں کی ساق داؤپرلگے اوران کامجروں ہو،جہاں ضابط اخلاق کی خلاف ورزی ہورہی ہے ہم ان کے ساتھ تعاون کریں گے،ہم اپنی بے بسی کامظاہرہ کس کے درپرجاکریں اورکس کادروازہ کھٹکٹائیں،جنرل راحیل شریف صاحب اس معاملے کودیکھیں اورقانون نافذ کرنے والے ادارادارے جوکچھ رہے ہیں وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔خدمت خلق فاؤنڈیشن کوتحریری اجازت ملی ہے لیکن عملی طورپراجازت نہیں ملی جواپنی جگہ پر غیر آئینی اورقانونی ہے اوریہ رویہ بھی افسوسناک ہے ،افواج پاکستان کے سربراہ جنرل راحیل شریف اوروزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف سے مطالبہ کیاکہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اورضبط کیے گئے ہزاروں کھالوں کے ٹرک ،سوزوکیاں اورسینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے رکن نورحسین اورنواب شاہ زون کے انچارج ڈاکٹرنعیم سمیت تمام گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکرایاجائے۔

10/1/2024 10:19:38 AM