Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پارہ چنار میں دہشت گردی کے واقعہ پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا بیان


پارہ چنار میں دہشت گردی کے واقعہ پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا بیان
 Posted on: 7/27/2013
پارہ چنار میں دہشت گردی کے واقعہ پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا بیان
لندن ۔۔۔27جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حکومت اور عسکری اداروں کی توجہ ان اطلاعات کی جانب مبذل کرائی ہے جن کے مطابق پارہ چنار میں جمعہ کے روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے جن میں انگنت افراد کی لاشیں اب تک مختلف مقامات پر پڑی ہوئی ہیں جبکہ بہت سے زخمیو ں کو اب تک اسپتال نہیں پہچایا گیا۔الطاف حسین نے مزید کہاکہ ملکی او رغیر ملکی اخبارات اور رسائل وجرائد میں تواتر کے ساتھ یہ رپورٹس شائع ہو رہی ہیں کہ پاکستان و دیگر مسلم ممالک میں ملت اسلامیہ کے انتشار ،فرقہ وارانہ فسادات اور مسالک کی بنیاد پر قتل عام جیسے واقعات میں مشرق وسطی کے ایک ملک کی جانب سے پیسہ بہایا جارہا ہے، حکومت پاکستان کو ان رپورٹس کا نوٹس لینا چاہیے اور ملک میں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کرنے چاہیں ۔الطاف حسین نے مزید کہا کہ تمام مسلم ممالک کے باشعور اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر یقین رکھنے والے عوام فسادی عناصر سے ہوشیار رہیں اور ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اپنے اتحاد سے ملت اسلامیہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کو ناکام بنادیں۔آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالی ہم سب پر اپنا رحم فرمائے اور ہمارے کردہ نا کردہ گناہوں اور جانے انجانے میں کی گئی خطاؤں کو معاف فرمائے۔



12/25/2024 6:26:12 PM