Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدراتی امیدوار سید ممنون حسین کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا


متحدہ قومی موومنٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدراتی امیدوار سید ممنون حسین کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا
 Posted on: 7/26/2013
متحدہ قومی موومنٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدراتی امیدوار سید ممنون حسین کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا
مسلم لیگ (ن) کے 6 رکنی وفد کی وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے ہمراہ ایم کیوایم سے ملاقات
نائن زیرو آمد پر مسلم لیگی وفد کا شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور ہار پہنائے گئے، وفد کی جناب الطاف حسین سے ٹیلیفون پر گفتگو
ملک سے مہنگائی، غربت، دہشت گردی، توانائی بحران اور کرپشن کے مکمل خاتمے کیلئے نئے سفر کے آغاز کا عزم
غیر مشروط حمایت کے اعلان پر جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی قیادت کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، اسحق ڈار
کسی ایک جماعت کے صدر بننے کے بجائے پورے ملک کے صدر کا کردار ادا کرونگا، ممنون حسین
بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کے لاپتہ ہونیوالے افراد کی بازیابی اور عوام میں پائی جانیوالی محرومیوں کے خاتمے کی ضرورت ہے، خالد مقبول صدیقی
تصاویر
کراچی۔۔۔26 ، جولائی2013ء
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے6رکنی نمائندہ وفدنے وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحق ڈارکی سربراہی میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی رہائشگاہ وایم کیوایم مرکزنائن زیروعزیزآبادمیں ایم کیوایم کی مرکزی قیادت ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،ڈاکٹرنصرت،انجینئرناصرجمال اورڈاکٹرمحمدفاروق ستارسے ملاقات کی۔مہمان وفدمیں مسلم لیگ کے صدراتی امیدوارممنون حسین،مسلم لیگی رہنماء سینیٹرپرویزرشید،اقبال جھگڑا،سلیم ضیاء اورنہال ہاشمی شامل تھے۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سینیٹرنسرین جلیل، سید حیدرعباس رضوی،عامرخان،کنورنویدجمیل،سیدامین الحق کے علاوہ سینیٹربابرخان غوری،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرفیصل سبزواری، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم پارلیمانی لیڈرسیدسرداراحمداوردیگربھی موجودتھے۔اس سے قبل مہمان وفدجب نائن زیروتشریف لایا ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ،منتخب اراکین اسمبلی اور سینکڑوں ذمہ داران وکارکنان کی جانب سے ان کاپرتپاک استقبال کیااورصدرکے عہدے کیلئے نامزد امیدوار سید ممنون حسین کوان کی کامیابی پرپیشگی پھولوں کے ہارپہنائے۔ بعدازاں وفدسے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے بذریعہ ٹیلیفون گفتگو کی اورمہمان وفدان کی نائن زیروآمدپرخلوص دل سے خوش آمدیدکرتے ہوئے سیدممنون حسین کی غیرمشروط حمایت کااعلان کیااورملک سے مہنگائی ،غربت، دہشت گردی ،توانائی بحران اورکرپشن کے مکمل خاتمے کیلئے نئے سفرکے آغازکایقین دلایا۔بعدازاں نائن زیروپرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹراسحاق ڈارنے مسلم لیگ(ن)کے صدراتی امیدوارسیدممنون حسین کی ایم کیوایم کی جانب سے غیرمشروط حمایت کے اعلان پرجناب الطا ف حسین اور ایم کیوایم کی قیادت کادل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکیااورکہاکہ مہنگائی،غربت،دہشت گردی اور،توانائی کے بحرانوں سمیت دہشت گردی اورکرپشن کے مکمل خاتمے اورملک کی تعمیر وترقی اورعوام کی فلاح بہبودکیلئے سب کوملکرکام کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ بحرانوں سے نکلنے کیلئے جوسوچ اورپالیسیاں میاں نوازشریف کی ہیں وہی سوچ اورپالیسیاں ایم کیوایم بھی ہیں۔میڈیاسے صدراتی امیدوار ممنون حسین نے گفتگوکرتے ہوئے اپنی اوراپنی جماعت کی قیادت کی جانب سے جناب الطا ف حسین اورایم کیوایم کاشکریہ اداکیااوراس عزم کا اعادہ کیاکہ وہ کسی ایک جماعت کے صدربننے کے بجائے پورے ملک کے صدرکاکرداراداکرینگے اورعمل وکردارسے احساس دلاؤنگاکہ وہ سب کے صدر ہیں۔انہوں نے کہاکہ میراتعلق صوبہ سندھ اور کراچی سے لہٰذامیری کوشش ہونگی کہ میں صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کیلئے کچھ کرسکوں۔ اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے ایک بار پھر وفدکی آمدپرجناب الطاف حسین اورایم کیوایم کی جانب سے شکریہ اداکیااورانہیں حالیہ انتخابات میں واضح کامیابی پرمبارکبادپیش کی اورکہاکہ جمہوریت کاسفرجاری ہے اورآج اسی جمہوری عمل کے تسلسل کوآگے بڑھاتے ہوئے قائدتحریک جناب الطا ف حسین نے مسلم لیگی امیدوار کی غیر مشروط حمایت کااعلان کیاہے اورملک کومعاشی،اقتصادی اورسیاسی طورپرمضبوط ومستحکم کرنے اوردرپیش بحرانوں کے خاتمے کیلئے ساتھ ملکرچلنے کاعزم کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن دیمک کی طرح پاکستان کوچاٹ رہی ہے اوراس حوالے سے ہماری پالیسیزیروtoteranceہے جوکرپشن کے مکمل خاتمے کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان سمیت دیگرصوبوں کے لاپتہ ہونیوالے افراد کی بازیابی اورچھوٹے صوبوں میں پائی جانیوالی محرومیوں کے خاتمے کی ضرورت ہے۔




4/19/2024 11:47:58 AM