ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یو نٹ 158کے سینئر کارکن عقیل احمد درباری کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یو نٹ 158کے سینئر کارکن عقیل احمد درباری سینکڑوں آہوں سسکیوں کے درمیان یاسین آباد قبرستان میں سپردخا ک
لندن:۔۔11، جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم سیکٹر یو نٹ 158کے سینئر کارکن عقیل احمد درباری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکر ے (امین)
درایں اثناء ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یو نٹ 158کے سینئر کارکن عقیل احمد درباری سینکڑوں آہوں سسکیوں کے درمیان یاسین آباد قبرستان میں سپردخا ک کر دیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ شریف آباد فیڈ ریل بی ایریا بلاک 1میں ادا کی گئی ، نمازجنازہ و تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی ،حق پرست رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم کراچی تنظیمی کمیٹی کے ذمہ داران،سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران، کارکنان، ہمدردوں اور مرحوم کے عزیزواقارب نے شرکت کی۔