مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن شہزاد احمد کے بہیمانہ قتل اور عدنان احمد کے زخمی ہونے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی مذمت
دہشت گرد اپنی مذموم کاروائیوں کے ذریعے شہر کا امن تباہ و برباد کر رہے ہیں اور حکومت ان کی مکمل سرپرستی، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں
کراچی۔۔۔2جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ120کے کارکن شہزاد احمد کی شہادت اور اسی واقعہ میں کارکن عدنان احمدکے زخمی ہونے کی سخت مذمت کی ہے۔اپنے مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا شہزاد احمد اور عدنان احمد صبح گھر سے آفس کی جانب سے روانہ ہوئے تھے کہ مسلح دہشت گردوں نے ان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں شہزاد احمد شہید اور عدنان احمد شدید زخمی ہوگئے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کھلے عام شہر میں گھوم رہے ہیں اور ایم کیو ایم کے کارکنان کو شہید و زخمی کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دہشت گرد اپنی مذموم کاروائیوں کے ذریعے شہر کا امن تباہ و برباد کرررہے ہیں اور حکومت ان کی مکمل سرپرستی کررہی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں بے بس تماشائی کاکردار اداکررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری صاحب،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار،گورنر سندھ داکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 120کے کاکن شہزاد احمد کو شہید اور عدنان احمد کے زخمی کرنے والے دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔رابطہ کمیٹی نے دعاکرتے ہوئے کہا کہ اشہزاد احمد کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ،لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے اور کارکن عدنان احمد کو جلد و مکمل صحتیاب عطاکرے۔(آمین)